کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور حکومت کے مذاکرات جاری
👁️ 47 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور حکومت کے مذاکرات جاری
اسلام آباد (ڈیلی اردو) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور حکومت کے درمیان فائر بندی اور مذاکرات جاری ہیں۔
طالبان ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان کے کمانڈر سراج الدین حقانی مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی کوشش ہےکہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ مفتی نور ولی خود مذاکرات میں شریک ہیں اور مذاکرات کی سربراہی کررہے ہیں۔
طالبان ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ مضبوط ضمانت اور شرائط تسلیم کرنے کی صورت میں مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں۔
حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ہتھیار رکھ کر سرینڈر کرنے کا کہا ہے لیکن طالبان کا کہنا ہے کہ ہتھیار رکھ کر آگے بڑھنا قبل از وقت ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کچھ دھڑے مذاکرات کے حامی ہیں جب کہ کچھ سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت سے اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایک ترک نیوز چینل کو گزشتہ ماہ انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ ان کی حکومت ٹی ٹی پی سے مذاکرات کررہی ہے تا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور معافی کے بدلے صلح کر کے عام شہریوں کی طرح زندگی گزار سکیں۔
تاہم ٹی ٹی پی نے عمران خان کی معافی کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا اور اس بات پر اصرار کیا تھا کہ ان کی جدوجہد پاکستان میں شریعت کے نفاذ کے لیے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9117 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5126 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C