کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا 12 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان
👁️ 28 بار دیکھا گیا
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا 12 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے 12 روز کے لیے جنگ بندی کا اعلان کردیا، فیصلے کا اطلاق 29 رمضان یکم مئی ہوگا۔
ٹی ٹی پی کے ترجمان نے سربراہ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے جنگجوؤں سے کہا ہے کہ جنگ بندی کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔
خیال رہے دسمبر میں کالعدم ٹی ٹی پی نے 8 نومبر سے ایک ماہ کے لیے کی جانے والی جنگ بندی میں توسیع سے انکار کردیا تھا جبکہ حکومت کی جانب سے ٹی ٹی پی کے اعلان پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا تھا۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان کی سرحد پر دھماکے کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کیا ہے، واقعے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
نومبر میں جنگ بندی سے متعلق پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان جاری مذاکرات میں افغان طالبان حکومت نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، تاہم مذاکرات میں ٹی ٹی پی کے سخت مطالبات پر پیش رفت نہیں ہوسکتی تھی جن میں ٹی ٹی پی کے 100 سے زائد قیدیوں کی رہائی بھی شامل تھی۔
گزشتہ رات جاری ہونے والے بیان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کا کہنا تھا کہ ’ پاکستانی قوم کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت 29 رمضان سے 10 شوال تک جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام طالبان جنگجو جنگ بندی کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے بعد بھی جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھنے سے متعلق قبائلی عمائدین کا جرگہ متوقع ہے، قبائلی عمائدین نے حالیہ ہفتوں میں ہی کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔
گزشتہ ماہ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے اور گروپ کے خلاف سیکیورٹی فورس کی کارروائی جاری ہے۔
حال ہی میں ٹی ٹی پی کے سرحد پار سے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے پاکستانی حکومت اور افغان طالبان انتظامیہ کے درمیان تناؤ بھی پیدا ہوا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C