کالعدم ٹی ٹی پی کا سیکیورٹی فورسز، پولیس اہلکاروں اور انکے فیملی کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
👁️ 48 بار دیکھا گیا
کالعدم ٹی ٹی پی کا سیکیورٹی فورسز، پولیس اہلکاروں اور انکے فیملی کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
پشاور (ڈیلی اردو) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے سیکیورٹی فورسز اور خیبر پختونخوا پولیس کی ٹارگٹ کلنگ اور ان کے خاندان والوں کو اغوا کرنے کا پلان مرتب کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل آئی جی، صوبہ بھر کے ڈی پی اوز سی سی پی او پشاور کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
آئی جی پولیس نے صوبہ پھر کی پولیس اور سکیورٹی فورسز کو متنبیہ کیا کہ پولیس اہلکار اور سکیورٹی فورسز نے اپنے خاندان کے مقام، نقل حرکت کی تفصیلات، تصاویر اور دیگر معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی ٹیمیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ان کی نگرانی کر رہی ہیں۔
اعلامیہ میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے سختی سے تمام پولیس کے افسران اورماتحت اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جنہوں نے اپنی شناخت،تفصیلات، اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں ان کو فوری ہٹا دیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکار اپنی تصاویر سوشل میڈیا بشمول واٹس ایپ پر بھی اپ لوڈ نہ کریں۔
اس کے علاوہ آئی جی نے خاندانوں کے مقامات، نقل و حمل اور موجودہ تفصیلات کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس، واٹس ایپ پر شیئر نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C