کراچی ائیرپورٹ پرسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں روپے مالیت کی 11ہزار انجکشن برآمد
👁️ 121 بار دیکھا گیا
کراچی ائیرپورٹ پرسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں روپے مالیت کی 11ہزار انجکشن برآمد
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی ائیرپورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس حکام نے بروقت کارروائی کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی 11ہزار انجکشن برآمد کر لئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوحہ سے کراچی آنے والی غیر ملکی خاتون سے ممنوعہ 11 ہزار انجکشن ملے جن کی مالیت 3 کروڑ روپے ہے۔حکام نے انجکشن اپنے قبضے میں لے کر خاتون کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔
یاد رہے گذشتہ ماہ اسلام آباد ماڈل کسٹمز نے وفاقی دارالحکومت کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کر کے ممنوعہ نشہ آور ایکسٹیسی گولیاں ہالینڈ سے پاکستان سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔
کلیکٹر کسٹمز سیما رضا کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کروڑوں روپے مالیت کی نشہ آور ادویات انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے سمگل کی جارہی ہیں۔
اطلاع پر ہالینڈ سے بک ہونے والے ایک پارسل کو کھولنے پر 20 ہزار نشہ آور ایم فیٹامائن گولیاں برآمد کر لیں گئیں جن کا وزن 9 کلو وزنی ہے۔
برآمد کی گئی ایٹیسی کی ایک گولی کی قیمت ساڑھے تین سے چار ہزار روپے ہے، قبضے میں لی گئی ،گولیوں کی مجموعی قیمت سات کروڑ سے زائد ہے۔
قبضہ میں لی گئی گولیاں راولپنڈی اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں سپلائی کرنے کے لیے بذریعہ پارسل منگوائی گئی ہیں جبکہ پارسل سپلائی کرنے والے اسلام آباد کے رہائشی کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔
ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز کا محمد اشفاق احمد خان نے کہا کہ پارسل نیدرلینڈ کے کیوین کے نام سے بھیجا گیا ہے جسے بحریہ ٹاؤن میں کاشف خان نامی شخص کے نام پر بھیجا گیا تھا۔
کسٹمز نے متعلقہ اداروں سے رابطے کے بعد پارسل بھیجنے والے نیدرلینڈ کے باشندے کی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ وصول کرنے والے شخص سے تفتیش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C