کراچی: ابو ہاشم کے ہلاکت میں ملوث زینبیون بریگیڈ کے 3 ٹارگٹ کلرز عدالت میں پیش، ریمانڈ میں توسیع
👁️ 180 بار دیکھا گیا
کراچی: ابو ہاشم کے ہلاکت میں ملوث زینبیون بریگیڈ کے 3 ٹارگٹ کلرز عدالت میں پیش، ریمانڈ میں توسیع
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے انچولی شہری ابو ہاشم کے ہلاکت میں ملوث کالعدم تنظیم ”زینبیون“ کے مبینہ تین دہشت گردوں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا،عدالت نے ملزمان کو 26 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
13 نومبر کی شب کراچی پولیس اور حساس اداروں نے تین مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایرانی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں 13 نومبر کی شب انچولی امام بارگاہ کے قریب ایک ہوٹل کے سامنے دو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سید محمد ابو ہاشم حیدر ہلاک ہوئے۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی نے ٹکر ماری، جس کے بعد تینوں ملزمان کو موقع پر عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
ملزمان سے تفتیشی حکام نے جب تحقیقات کی تو سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔
ذرائع کے مطابق انکشافات کے مطابق ابو ہاشم حساس اداروں کا مخبر خاص تھا جو ان کے لئے کئی عرصے سے کام کر رہا تھا۔ سید ابو ہاشم ایم کیو ایم لندن کا سابق رکن بھی تھا جبکہ کالعدم سپاہ محمد اور زینبیون بریگیڈ سے بھی وابستہ تھا۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں منظر علی، آصف حیدر اور منور علی زیدی شامل ہے جن کا تعلق بھی کالعدم زینبیون بریگیڈ سے بتایا جاتا ہے۔
تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ ابو ہاشم نے اپنے لوگوں سے غداری کی اور زینبیون بریگیڈ اور سپاہ محمد کے دہشتگردوں کی مخبری کی اور انہیں گرفتار کرایا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ابو ہاشم کو اس حوالے سے دھمکیاں بھی موصول ہورہی تھیں اور اس نے دھمکیوں کے حوالے سے پولیس اور حساس اداروں کو آگاہ بھی کیا تھا۔
تفتشی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو پڑوسی ملک ایران سے ابو ہاشم کو قتل کرنے کی ہدایت موصول ہوئی تھیں۔
سمن آباد پولیس نے بدھ کی شب انچولی فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے سید محمد ابو ہاشم حیدر کے قتل کا مقدمہ انکے بھائی کی مدعیت میں درج کیا۔
ایس ایچ او سمن آباد ہدایت حسین نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 279 /2024 بجرم دفعات 302، 324 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت 3 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔
ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نےملزمان کو26نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جج نے ملزمان سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ کو مارا تو نہیں ہے؟ جس پر ملزمان نے کہا کہ ہمیں پولیس نے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 13 نومبر کو انچولی میں ابوہاشم کو قتل کیا تھا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی معلومات درکار ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
ٹارگٹ کلر منظر عباس نے بتایا کہ قتل کی سپاری کالعدم مذہبی تنظیم کے ٹارگٹ کلرز کو 50 ہزار میں دی گئی، وہ ایران میں علی امام سے ملزمان رابطے میں تھا، قتل سے پہلے کاشف سے رابطے میں تھا، کاشف نے ریکی کی وہ پہلے سے ہوٹل پر بھی موجود تھا، رقم قتل کے بعد ملنا تھی لیکن پہلے ہی پکڑے گئے، قتل کے بعد موبائل فون چھیننے کا بھی کہا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 232 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 537 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 473 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3468 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C