کراچی: اغوا اور قتل میں ملوث سی ٹی ڈی کا سابق انچارج عثمان شاہ گرفتار
👁️ 35 بار دیکھا گیا
کراچی: اغوا اور قتل میں ملوث سی ٹی ڈی کا سابق انچارج عثمان شاہ گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) اغوا اور قتل میں ملوث کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی لوکیٹر ٹیم کا سابق انچارج عثمان شاہ کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کراچی کی جانب جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے عثمان شاہ عرف میجر عثمان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم اغوا اور قتل میں مطلوب تھا، جب کہ اس کا کا تعلق چھالیہ مافیا سے بھی ہے۔
حکام کے مطابق ملزم عثمان شاہ خود کو ایک حساس ادارے کا میجر ظاہر کرتا تھا، سی ٹی ڈی بلوچستان کی لوکیٹر ٹیم کا انچارج تھا اور اسے 2019 میں شکایات کی وجہ سے نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم نے سابق ایس ایچ او ہارون کورائی اور عمران محسود کے ساتھ مل کر فضل نامی شخص کو گھر سےاغوا کیا اور بعد میں اسے قتل کر دیا۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ فضل کو قتل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اس نے غیر قانونی طریقے سے چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر کسٹم انٹیلی جینس کو پکڑوائی تھی اور چھالیہ کی مالیت 7 کروڑ روپے سے زائد تھی، اور فضل سے متعلق ہمیں کسٹم کے ایک اہلکار نے مخبری کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C