کراچی: خودکش حملہ آور جہنم کے کتے ہیں ان سے نہیں ڈرتے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
👁️ 32 بار دیکھا گیا
کراچی: خودکش حملہ آور جہنم کے کتے ہیں ان سے نہیں ڈرتے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دہشتگردوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آوروں سے نہیں ڈرتے، یہ جہنم کے کتے ہیں۔
کراچی میں معروف کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا پُرامن انتقال اقتدار ہماری اولین ترجیح ہے، سب یقین کی کیفیت میں آئیں، ہمیں ایک دوسرے کو سننے کی ابتدا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں توانائی اور خوراک کی کمی، بےروزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں میں تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے، ہر ممکن کوشش کریں گے تاجروں کے مسائل حل ہو جائیں۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا انتہا پسندی اور عدم برداشت سے ہر قیمت پر لڑیں گے، شرپسندوں کے آگے کبھی بھی سرینڈر نہیں کریں گے، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ ہم تھکاوٹ کا شکار ہو جائیں گے، یہ ہمارا گھر ہے اور ہم اسے اپنے انداز میں چلائیں گے۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کل ایک اور المیہ ہوا، ہمارے 10 جوان شہید ہوئے، جنگیں افراد نہیں لڑتے قومیں لڑتی ہیں، یہ جنگیں آرمی چیف یا وزیراعظم نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں، شہادتیں دینے والے پولیس، رینجرز اور فوج کے جوان ہمارے بیٹے ہیں، ان کی خدمات کا صلہ تنخواہ نہیں، عزت و تکریم ہے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم جانیں لینا کسی طور جائز قرار نہیں دیا جاسکتا، دہشتگرد گمراہ تھے اور گمراہ ہیں، یہ خودکش حملہ آور جہنم کے کتے ہیں، ان کے خلاف ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور ہم شہادت سے گریز نہیں کریں گے، یہ دہشتگرد کچھ عرصے تک لڑ سکتے ہیں لمبے عرصے تک لڑائی کی سکت نہیں رکھتے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا بٹگرام میں مقامی لوگوں، ضلعی انتظامیہ اور فوج نے مل کر مشترکہ کوششیں کیں، بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں کو بچانے کے واقعے کی خوشی منائیں گے، چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں نے اپنے حواس پر قابو رکھا، بچوں کو بچانے کے لیے اس بحث میں نہیں پڑ سکتے تھے کہ کس کا اختیار ہے، بچوں کو بچانا پہلی ترجیح تھی۔
علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حلف اٹھانے کے بعد کراچی کے پہلے دورے میں ایک پریس کانفرس سے خطاب بھی کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب آنا چاہتا تھا پریس کلب سے بڑی پرانی یادیں وابستہ ہیں۔
پریس کانفرنس میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کل ایک سخت دن تھا بٹگرام میں مقامی لوگوں، انتظامیہ اور فوج کے کامیاب ریسکیو آپریشن میں بچوں نے قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے انفرااسٹرکچر خطرہ بنتا جارہا ہے، یہ ہماری اپنی کوتاہیاں رہی ہیں، بچوں نے اپنے اوسان بحال رکھے۔
انہوں نے مقامی لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پختونوں کو مرد کوہستانی کا کردارادا کرنے پر شاباش دیتا ہوں، اب این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز اپنی صلاحیتیں بڑھانا ہوں گی تاکہ ایسے حادثات اور واقعات سے نمٹا جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دس جوانوں نے وطن پر اپنی جان قربان کی، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم وار فٹیک کا شکار ہوجائیں گے تو کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ’نہ خوفزدہ ہیں نہ جنگ کے خواہشمند، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے سرینڈر نہیں کریں گے، ہم اپنا گھر اپنے انداز میں چلائیں گے‘۔
انوارالحق کاکڑ نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے میکنزم موجود ہے، یقین دہانی کراتا ہوں کے عام آدمی کو گندم اور سستی روٹی فراہم کرسکیں جھوٹے خواب نہیں دکھانا چاہتے پوری نیک نیتی سے کوشش کررہےہیں۔
بلوچستان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان میں سات دہائیوں سے مسائل ہیں ریاست کی توجہ کا مسئلہ بھی رہا، صرف ایک طرف کا مسئلہ نہیں ہے بلوچستان Diversified صوبہ ہے، سردار اختر مینگل سمیت تمام اسٹیک ہولڈر کو سننا ضروری ہے تلخی بھی ہوگی لیکن معاملات مل بیٹھ کرحل کرنے کی ضرورت ہے۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے متعلق سوال پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ایک پالیسی دی ہے کہ اچھی شہرت کے سول اور پولیس افسران کو تعینات کیا جائے، چیف سیکرٹری کو بھی کہا ہے اور نگران وزیراعلیٰ سے بھی بات کی ہے، نگران وزیراعلیٰ سندھ سے بھی بہتر توقعات ہیں۔
انہوں نے کہا کرمنلز کیلئے کوئی رعایت نہیں ہوگی، شہریوں کو ہرممکن تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ محفوظ ماحول میں زندگی گزار سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4600 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C