07/October/2024

کراچی سے بھارتی ’جاسوس‘ گرفتار

👁️ 109 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی سے بھارتی ’جاسوس‘ گرفتار

کراچی سے بھارتی ’جاسوس‘ گرفتار

کراچی (بیورو رپورٹ) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے ماڑی پور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (را) کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم محمد سلیم کو مچھلی چورنگی منوڑہ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزم سے ہینڈ گرینڈ، راکٹ لانچر، اسلحہ، مختلف محکمہ جات کے سروس کارڈ اور پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم مختلف اوقات میں پاکستان سے انڈیا کا سفر بذریعہ نیپال کرتا تھا، ملزم کے قبضہ سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C