کراچی سے دولتِ اسلامیہ (داعش) کے دو دہشت گرد گرفتار
👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی سے دولتِ اسلامیہ (داعش) کے دو دہشت گرد گرفتار
کراچی (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (ڈی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1442403347688919042?s=19
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشہوانی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اور محمد عیسیٰ عرف مولودی ادریس شامل ہیں، دونوں نے افغانستان کے علاقے شورآوک، برامچہ سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی اور دونوں دہشت گرد ہر طرح کا اسلحہ چلانے اور بارودی مواد کے ذریعے دھماکا کرنے کے ماہر ہیں۔
انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان بارودی مواد سے دھماکے میں بھی ماہر ہیں جب کہ ملزم نسیم اللہ داعش کے ہلاک دہشت گرد حفیظ پندرانی اور صدیق کا داماد ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ نسیم اللہ نے دونوں دہشت گردوں کی بیٹیوں سے شادی کی تھی، ہلاک دہشت گردوں کی بیٹیاں اسلحہ و بارود نقل حرکت میں مدد کرتی تھی۔
نسیم اللہ 2013 میں عبداللہ بروہی کے کہنے پر کوئٹہ سے خضدار اسلحہ اور بارود سے بھری ڈاٹسن لے کر گیا تھا اور اسلحہ اور بارود سے بھری ڈانس عبداللہ بروہی کے حوالے کی تھی۔
دہشتت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ نے بھی سال کے آغاز میں چوہدری ٹاؤن سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا، دہشتگرد سے داعش کا ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا تھا جس کے ذریعے انتہا پسندی کی ترغیب دی جارہی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C