کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار
👁️ 25 بار دیکھا گیا
کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ پولیس کی بڑی کارروائی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سجناں گروپ کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان (سجناں گروپ) کے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جن کے قبضے سے شارٹ مشین گن، دستی بم، ایمونیشن اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سیف اللہ عرف محسن عرف صدام حسین اور حضرت بلال عرف بلال افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں، دونوں نے 2013 میں ٹی ٹی پی سجناں گروپ میں شمولیت اختیار کی، دونوں کراچی میں بھتہ خوری سمیت ڈکیتیوں کی درجوں واداتوں میں ملوث تھے، اور منگھو پیر سے ٹی ٹی پی کے نام پر بھتہ لے کر سجناں گروپ کے کمانڈر فخرالدین عرف ملنگ کے حوالے کرتے تھے، اور منگھوپیر میں نوجوانوں کو ٹی ٹی پی میں شامل ہونے کیلئے ذہن سازی کرتے تھے۔
حکام کے مطابق 2013 میں نادرن بائی پاس پر نیٹو کا سامان لے کر جانے والا کنٹینر خراب ہوگیا، جسے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر تھانہ منگھو پیر میں لے جایا گیا، لیکن ملزم سیف اللہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کنٹینر کو آگ لگادی اور فرار ہو کر شوال کے علاقے منتقل ہوگیا، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان آرمی کے جوانوں پر مختلف اوقات میں حملہ کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4616 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C