کراچی میں دستی بم حملہ، پولیس اہلکار شدید زخمی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
کراچی میں دستی بم حملہ، پولیس اہلکار شدید زخمی
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے لیاری کے قریب ماڑی پور روڈ پر ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ طور پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکار کی جانب دستی بم پھینکا۔ دھماکے سے اہلکار کے ہاتھ کی انگلیاں اڑ گئیں اور جسم کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
زخمی ہونے والا اہلکار عمران کورٹ پولیس سے تعلق رکھتا ہے جسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق پولیس اہلکار کو طبی امداد دی گئی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
زخمی پولیس اہلکار نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ کسی نے کوئی چیز پھینکی، اندھیرے میں سمجھ نہیں آیا کہ کیا چیز ہے، قریب گیا اور اٹھایا تو دستی بم پھٹ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کے بیان کی مزید تصدیق کے لیے جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی معائنہ کرایا جائیگا جبکہ واقعہ کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور رینجرز حکام بھی سول ہسپتال پہنچے اور پولیس اہلکار سے معلومات حاصل کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C