12/July/2023

کراچی میں سی ٹی ڈی کی موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار شدید زخمی

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار شدید زخمی

کراچی میں سی ٹی ڈی کی موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار شدید زخمی

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کی موبائل پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی کی موبائل کو بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کا نشانہ سی ٹی ڈی انٹیلیجنس کی موبائل تھی۔

حکام نے بتایا کہ حملہ موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ حملے کے فوری بعد پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C