کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کا دہشت گرد گرفتار
👁️ 23 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کا دہشت گرد گرفتار
کراچی (س ط ع ش) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی سے کالعدم تنظیم سپاہ محمد کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے ابوالحسن اصفہانی روڈ میں کارروائی کی اور مبینہ دہشت گرد سید مظہر علی نقدی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول، 4 گولیاں اور لوڈ میگزین برآمد کرلیے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم واردات کے نیت سے جا رہا تھا، اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر مخالف تنظیم کے افراد کے قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، اس کے دو ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم اوراس کے ساتھیوں نے گلبرگ کےعلاقےمیں مخالف تنظیم سے تعلق رکھنے والے اعجاز نامی شخص کو قتل کیا، جس کا گلبرگ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 94/326 بجرم دفعہ 34/302 درج ہے۔
گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انچولی کے علاقے میں فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 95/110 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت گلبرگ میں درج ہے۔
گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد ملتان فرار ہو گیا تھا اور وقفے وقفے سے کراچی آتا جاتا تھا اور اب دوبارہ دہشت گردی کے لیے لڑکوں کو منظم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4623 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2132 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1924 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C