کراچی میں ٹارگٹ کلنگ: ایرانی دہشت گرد تنظیمیں ملوث، اہم گرفتاریوں کا امکان
👁️ 586 بار دیکھا گیا
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ: ایرانی دہشت گرد تنظیمیں ملوث، اہم گرفتاریوں کا امکان
کراچی (س ط ع) پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایرانی دہشت گرد تنظیموں کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کچھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں پڑوسی ملک ایران سے آئے ٹارگٹ کلرز کے نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم شدت پسند تنظیم زینبیون بریگیڈ کے ٹارگٹ کلرز حال ہی میں ایران سے پاکستان داخل ہوئے اور تفتیش کے دوران ان کی نشاندہی کی گئی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں دو گروپس ملوث پائے گئے ہیں، جن کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا ہے۔ گرفتار افراد کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کالعدم شدت پسند تنظیم اہلِسنت والجماعت سے وابستہ مولانا سید شاہ اویس پیرزادہ اور ان کے ساتھی ابوبکر ہلاک ہو گئے تھے۔ مولانا اویس پیرزادہ گلگت بلتستان کے ضلع استور سے تعلق رکھتے تھے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ہیلمٹ پہن کر فرار ہو گئے۔
زینبیون بریگیڈ کا پس منظر
سن 2024 میں سی ٹی ڈی کے سربراہ ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے کراچی میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل کی وارداتوں میں زینبیون بریگیڈ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 سے فروری 2024 کے دوران 17 افراد فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہلاک ہوئے اور سی ٹی ڈی نے 25 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کیا۔
پاکستانی حکام نے حالیہ برسوں میں زینبیون بریگیڈ سے وابستہ متعدد عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں زیادہ تر گرفتاریاں کراچی سے کی گئیں، جبکہ تین دیگر علاقوں پاراچنار، کوئٹہ اور گلگت بلتستان سے بھی ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
وزارت داخلہ پاکستان نے مارچ 2024 میں زینبیون بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کیا اور کہا کہ یہ تنظیم ملک کے امن و سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
واشنگٹن میں مقیم پاکستانی صحافی شبیر حسین طوری کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے بھی زینبیون بریگیڈ کو 2019 سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
شبیر حسین طوری کے مطابق، زینبیون بریگیڈ کا قیام شام میں بی بی زینب کے مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے کیا گیا تھا، اور پاکستانی شدت پسند تنظیم سپاہ محمد کے افراد بھی اس میں شامل کیے گئے تاکہ وہ شام کی خانہ جنگی میں حصہ لے سکیں۔ شام میں خانہ جنگی 2011 میں صدر بشار الاسد کے خلاف پرامن احتجاج سے شروع ہوئی اور بعد میں فرقہ واریت کی شکل اختیار کر گئی۔
سیرئن آبزرویٹری فار ہیوم رائٹس کے مطابق اس جنگ میں اب تک تقریباً چار لاکھ تصدیق شدہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دہشت گردی کی رپورٹنگ کرنے والے صحافی شبیر طوری کے مطابق، شام میں جنگ کے بعد کئی ممالک کی شدت پسند تنظیمیں وہاں پہنچیں، اور امریکی سکیورٹی فرم سوفان گروپ کے مطابق 2016 تک شام میں 81 ممالک کی شدت پسند تنظیمیں موجود تھیں، جن میں پاکستانی شدت پسند تنظیمیں بھی شامل تھیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں اور شہر میں حفاظتی گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C