04/January/2022

کراچی میں پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار

👁️ 35 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی میں پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے پانچ انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کر کے 3 عدد آوان بم اور 2 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس منگھو پیر اور پیرآباد میں مخصوص علاقوں میں کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کرلیا اور ملزمان سے 3 عدد آوان بم اور 2 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز نے بتایا تین تھانوں کے 40 سے زائد اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا، کارروائیاں مشکی پاڑہ، گرم چشمہ اور اطراف میں کی گئی جبکہ میاں والی کالونی اور دیگر علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔

سہائی عزیز کا کہنا تھا کہ ملزمان میں خرم زمان، عبداللہ، زبیر عرف بابو، طارق اور غلام نبی شامل ہیں، گرفتار ملزمان دہشتگردی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا ہے کہ ملزمان خرم زمان اور عبداللہ کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، ملزمان نے افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے کا بھی انکشاف کیا جبکہ گرفتار ملزم طارق امن کمیٹی کا سابقہ رکن ہے اور ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

سہائی عزیز کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف ایکسپلوسو اور نارکوٹک ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے، ملزمان قبل از بھی سندھ سمیت دیگر صوبوں سے گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں جن کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C