کراچی: پاک بحریہ کا آبدوز، بحری جہاز اور ہوائی جہاز سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
👁️ 32 بار دیکھا گیا
کراچی: پاک بحریہ کا آبدوز، بحری جہاز اور ہوائی جہاز سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔
اس کے علاوہ پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیے ساتھ ہی مکران کوسٹ سے ائیر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کیے گئے جب کہ زیر سمندر روائیتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔
آپریشنل تیاریوں سے متعلق ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ فائر کئے گئے مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلز کی فائرنگز کا مشاہدہ کیا ہے۔
اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مختلف میزائلز کی فائرنگ کے یہ کامیاب تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C