کراچی: پولیس افسران کے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کے خدشات
👁️ 23 بار دیکھا گیا
کراچی: پولیس افسران کے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کے خدشات
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں گینگ وار سے منسلک سابق پولیس افسران کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کے خدشات پر مشتمل کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ گینگ وار سے تعلق کے الزام میں برطرف سابق پولیس افسر جاوید بلوچ کے قتل کے تناظر میں تیار کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کے سابقہ رابطہ کار ان 8 پولیس افسران کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے جن میں سے بعض اب عتاب کا شکار ہیں۔
عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں کچھ پولیس افسران سے رابطوں کا معاملہ سامنے آیا تھا، رپورٹ کے مطابق ان آٹھ پولیس افسران کے عزیر بلوچ سے رابطے سامنے آئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان افسران میں ایس پی اقبال، انسپکٹر بدر، انسپکٹر ایوب، انسپکٹر امتیاز نیازی، انسپیکٹر چاند خان نیازی، سب انسپکٹر عابد تنولی، سب انسپیکٹر بابر، سب انسپیکٹر ثنا اللہ اور کانسٹیبل باقرکا نام بھی سامنے آیا تھا۔
ان میں شامل انسپکٹر جاوید بلوچ کو چند ہفتے پہلے جیل میں مقدمہ کی سماعت سے واپس جاتے ہوئے گرو مندر کے قریب ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔
جاوید بلوچ کے قتل کے بعد مزید افسران پر بھی حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک سابق ایس ایچ اور برطرف پولیس افسر چاند نیازی کو دو روز قبل صدر کراچی ساتھی سمیت قتل کیا گیا جس کے بعد سابق پولیس افسر کا قتل گینگ وار کے دوبارہ متحرک ہونے کی جانب اشارہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8863 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C