10/November/2025

کربلا و بغداد دھماکوں میں ملوث 2 دہشتگردوں کو سزائے موت

👁️ 237 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کربلا و بغداد دھماکوں میں ملوث 2 دہشتگردوں کو سزائے موت

کربلا و بغداد دھماکوں میں ملوث 2 دہشتگردوں کو سزائے موت

بغداد (ڈیلی اردو)  عراق کی مرکزی فوجداری عدالت نے پیر کے روز دو دہشت گردوں کو بغداد اور کربلاء میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنادی۔

اعلیٰ عدلیہ کونسل کے جاری کردہ بیان کے مطابق، عدالت نے دو دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ سنایا جنہوں نے بغداد اور کربلاء میں کار بم دھماکے کیے تھے۔

 

بیان میں بتایا گیا کہ پہلا دہشت گرد 2015 میں بغداد کے علاقے "الشرطہ الرابعة" میں ایک کار بم دھماکے میں ملوث تھا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

جبکہ دوسرا دہشت گرد 2012 میں کربلاء کے علاقے "باب بغداد" میں دو کار بم دھماکوں میں ملوث تھا، جن کے نتیجے میں شہریوں، سیکیورٹی اہلکاروں اور حضرت امام حسینؑ کے روضے کے عملے کے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

عدالتی فیصلے کے مطابق، دونوں دہشت گردوں کو قانونِ انسدادِ دہشت گردی (نمبر 13، سال 2005) کی شق 4(1) کے تحت، دفعات 2(1)، 3، 5 اور 7 کے مطابق سزائے موت سنائی گئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C