کرم: سینٹرل کرم میں فوج پر خونریز حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 10 شدید زخمی
👁️ 49 بار دیکھا گیا
کرم: سینٹرل کرم میں فوج پر خونریز حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 10 شدید زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا میں افغانستان کے ساتھ سرحد کے قریب قبائلی ضلع کُرم میں دہشت گردوں کے حملے میں تین فوجی ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔
ڈیلی اردو کو سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قبائلی ضلع کرم کی تحصیل سینٹرل کرم میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے خونریز حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔ جن میں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس حملے کے دوران دو اہلکار لاپتہ ہو گئے، جو بعد میں ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔
اس پاکستانی علاقے میں ماضی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سب سے زیادہ فعال عسکریت پسند گروپ رہا ہے اور اس کے عسکریت پسند برسوں سے ملکی سکیورٹی فورسز پر خونریز حملے کرتے آئے ہیں۔
نمائندہ کے مطابق فوجی ہلاکتوں کا سبب بننے والے اس حملے کی ابھی تک کسی بھی عسکریت پسند تنظیم یا مسلح گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اس واقعے کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت طاہر، اسد اور اعجاز کے نام سے ہوئی ھے جبکہ زخمی اہلکاروں کی شناخت حوالدار عمر شاہد، نائیک عرفان، شکیل احمد، سپاہی محمد رحمن، وحید، ذاکر اللہ ،ایاز الدین، سید کریم، وکیل اور جاوید کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی اہلکاروں کو ٹل اور پشاور کے ملٹری ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس واقع کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C