کرم میں شیعہ سنی گروہوں میں شدید جھڑپیں جاری
👁️ 90 بار دیکھا گیا
کرم میں شیعہ سنی گروہوں میں شدید جھڑپیں جاری
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) کرم میں تشدد کے واقعات کے بعد فریقین کے درمیان ایک ہفتے کے فائر بندی معاہدے کے باوجود کشیدگی برقرار ہے اور علاقے میں اب بھی فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کہتے ہیں کہ شیعہ اور سنی قبائلی عمائدین نے سات روز کے لیے فائر بندی پر اتفاق کیا ہے۔ اس دوران فریقین یرغمال بنائے گئے افراد کی واپسی کے علاوہ لاشیں بھی حوالے کریں گے۔
کرم میں کشیدگی کی نئی لہر جمعرات کو مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے شروع ہوئی تھی جس میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد کرم کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد ہو گئے ہیں۔
ضلعی پولیس افسر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ تاحال فریقین کے درمیان فائر بندی معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوا جب کہ اب بھی حالات معمول پر نہیں آئے۔
مقامی افراد اور پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی علاقوں میں اب بھی صورتِ حال کشیدہ ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔
مقامی پولیس اہلکار سلیم شاہ کے مطابق ان فسادات میں ایک ہزار سے زائد گھر اور تقریباً 400 کے قریب دکانوں کو نذرِ آتش کیا گیا۔
سلیم شاہ کے بقول فائرنگ کے تبادلے میں اموات بھی ہوئی ہیں۔ ہفتے کی شام بگن گاؤں کو نذرِ آتش کیے جانے کے بعد تقریباً تمام لوگ ٹل کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے سابق رُکن اسمبلی ساجد طوری کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ بات چیت مثبت رہی ہے۔ تاہم اس کے باوجود علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔
ان کے بقول شیعہ کمیونٹی کی جانب سے حکومت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سڑک کو کھول دیا جائے۔
‘مختلف علاقوں سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں’
بگن کے رہائشی نبی خان کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی مختلف علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔
وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بگن اورعلزئی، خوار کلی، بالش خیل، تری منگل اور پیواڑ جب کہ غوزگڑی اور کنج علزئی میں وقفے وقفے سے فائرنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
سنی کمیونٹی کی جانب سے حکومتی جرگے سے بات چیت کرنے والے حاجی سلیم خان اورکزئی کہتے ہیں کہ حکومتی وفد ان کے عمائدین سے ملنے کے لیے صدہ آیا اور دن بھر بات چیت جاری رہی جس کے بعد حکومتی وفد شام کو پشاور روانہ ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے جلد بازی میں سیز فائر کا اعلان تو کر دیا تاہم اس پر عمل درآمد تاحال نہیں ہو رہا ہے۔
ان کے بقول تاحال کچھ قیدیوں کا تبادلہ رہتا ہے اور جیسے ہی وہ مکمل ہو جائے گا تب جنگ بندی ہو جائے گی۔
ملک حاجی سلیم خان کا کہنا تھا کہ یرغمال بنائے گئے افراد کی واپسی اور ڈیڈ باڈیز کی منتقلی کے بعد ہی لڑائی مکمل طور پر ختم ہو سکے گی۔
یاد رہے کہ 2008 میں شیعہ اور سنی برادری کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا۔
معاہدے میں کہا گیا تھا کہ دونوں اطراف کی تمام سڑکیں کھلی رکھیں گے۔ بے گھر افراد اپنے گاؤں واپس جائیں گے اور پرانی دستاویزات اور پشتون روایات کی بنیاد پر زمین کے تنازعات کو حل کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8842 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4586 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3291 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2110 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C