کرم میں گاڑی کے قریب دھماکا، ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک، 2 شدید زخمی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
کرم میں گاڑی کے قریب دھماکا، ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک، 2 شدید زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے تیندو میں سڑک کنارے بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل کرم میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک ہی گاڑی موجود پانچ افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو کے مطابق دھماکے سے کار تباہ ہو گئی جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدقسمت خاندان 4 سال بعد اسلام آباد سے عید منانے کرم آئے تھے۔
پولیس کے مطابق تمام افراد قربانی کا جانور اور عید کے لئے سامان لینے جارہے تھے کہ دھماکہ کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں سعید اللہ ، بھائی حنیف اللہ اور سعید اللہ کے بیٹے حسنین کے علاوہ ذکریا شامل ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق ایک شدید زخمی کو ریسکیو ابمولینس کے ذریعے پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ ٹل کے مقام پر جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاع یہ تھی کہ یہ آئی ای ڈی دھماکہ تھا تاہم اب تک کی معلومات کے مطابق یہ ایک مقناطیسی بم تھا جو کہ گاڑی کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔
ڈی پی او کرم کے مطابق دھماکی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ یا تنظیم نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا ہے، تاہم سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے اکثر طالبان کی طرف سے کیے جاتے ہیں۔
دوسری طرف ادھر لوئر کرم کے علاقے ساتین میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں حبیب اور شیرین کو ہلاک کردیا۔ جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 217 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8860 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4635 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C