کرم کیلئے ادویات کی ایک اور کھیپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ کردی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور
👁️ 375 بار دیکھا گیا
کرم کیلئے ادویات کی ایک اور کھیپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ کردی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اپر کرم کے لیے ادویات کی ایک اور کھیپ روانہ کر دی گئی ہے جو ایم ایس پاڑہ چنار کے حوالے کی جائیں گی۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ کرم میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متعلق تمام تر معاملات کا معائنہ خود کررہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ’کرم میں ضرورت کے مطابق تمام اشیا جلد ازجلد فراہم کی جارہی ہیں اور اسی سلسلے میں اپر کرم کے لیے 1500 کلو وزنی ادویات ہیلی کاپٹر کے زریعے پاڑہ چنار بھیجی جارہی ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے مطابق تمام تر ادویات ایم ایس پاڑہ چنار کے حوالے کی جائیں گی۔ ان ادویات کی کھیپ میں اینٹی بائیوٹکس، سیرپ، پین کلرز، بچوں کےلیے ادویات شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کرم کا زمینی رابطہ جب تک بحال نہیں ہوتا تب تک ہیلی کاپٹر کے زریعے ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور ضرورت کے مطابق دیگر اشیا بھی مرحلہ وار روانہ کی جائیں گی۔
کرم میں سکیورٹی آپریشن جاری، بگن سے غیرقانونی اسلحہ جمع کرنے کا عمل شروع
ٹل سے 20 سے زائد چھوٹی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار روانہ، ضلعی انتظامیہ
دوسری جانب ہنگوکی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹل سے 20 سے زائد چھوٹی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاڑا چنار روآنہ کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 50 کے قریب بڑی گاڑیاں کچھ دیر بعد روآنہ کی جائیں گی۔
انتظامیہ کے مطابق ’آج ٹوٹل 73 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم بھیجا جا رہا ہے اور اس کی سکیورٹی کی نگرانی آر پی او کوہاٹ اور کمشنر کوہاٹ خود کر رہے ہیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں دمشق۔حمص شاہراہ پر ڈرون حملہ، القاعدہ سے منسلک سابق تنظیم کا کمانڈر سمیت 3 افراد ہلاک
28/October/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے گولہ باری، ایک شہری ہلاک، 5 زخمی؛ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی
28/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں 2 افراد پر فردِ جرم عائد
27/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر بم حملہ، بیٹا ہلاک، 3 افراد زخمی
27/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کے مشرق میں تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ایرانی بحریہ کا دعویٰ
27/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب کی راس تنورہ آئل ریفائنری پر میزائل حملے کا دعویٰ، تنصیب کے قریب آگ لگنے کی اطلاع
27/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26407 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15645 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11942 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9306 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7558 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5528 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C