کرک میں تیل و گیس نکالنے والی غیرملکی کمپنی کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، دوسرا اغوا
👁️ 100 بار دیکھا گیا
کرک میں تیل و گیس نکالنے والی غیرملکی کمپنی کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، دوسرا اغوا
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقے میں تیل و گیس نکالنے والی غیر ملکی کمپنی کے کیمپ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور دوسرا اغوا کر لیا گیا ہے۔ کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم عسکریت پسندوں نے ضلع کرک اور ہنگو کے سرحدی علاقے میں کارروائی کی جب کہ پولیس حکام نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور ایک اہلکار کو اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔
کرک پولیس نے حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے اور ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مول کمپنی کے ایک کنوے یا کمپاؤنڈ پر جدید خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے بعد انہوں نے سولر پلانٹ کو ناکارہ بنادیا۔
بیان کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی کے قریب موجود جھاڑیوں اور درختوں کو آگ بھی لگائی۔
کمپنی کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے حملے کی تصدیق کی۔ تاہم انہوں نے کمپنی کی جانب سے ردِعمل کے بارے میں کہا کہ وہ بعد میں بیان جاری کریں گے۔
ضلع ہنگو کے پولیس افسر اکرام اللہ خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جس علاقے میں مول کمپنی کے کنوے کو نشانہ بنایا وہ کرک اور ہنگو کا سرحدی پہاڑی علاقہ ہے۔
ان کے بقول ضلع کرک اور ہنگو کی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم فوری طور پر کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔
اکرام اللہ خان کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والا مول کمپنی کا کنواں بند تھا جہاں دو سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔
کالعدم ٹی ٹی پی نے ذمے داری قبول کر لی
کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے غیر ملکی کمپنی کی سائٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اسے کامیاب حملہ قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک حوالدار کو اغوا کیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے تین جنوبی اضلاع کرک، ہنگو اور کوہاٹ میں غیر ملکی کمپنی ‘MOL’ گزشتہ کئی برسوں سے گیس اور تیل کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے ہنگو کی تحصیل تھل سے ملحقہ علاقے اسپین وام میں تیل اور گیس کے ذخائر پر کام شروع کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C