کرکٹ ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
👁️ 56 بار دیکھا گیا
کرکٹ ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
چیسٹر لی اسٹریٹ (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے 41 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
This is the first time England have qualified for the World Cup semi-finals since '92
The similarities continue… ????#ENGvNZ | #CWC19 pic.twitter.com/pSYYWMLYKF
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 3, 2019
آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 306 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم 45 اوورز میں 186 رنز بناسکی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ہینری نکولز اور مارٹن گپٹل صرف 14 رنز پر پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔
England book their place in the semi-finals!
Jonny Bairstow's century was the highlight of the England innings before the bowlers took over to help seal a 119-run win. #ENGvNZ | #CWC19 pic.twitter.com/6wE2xVvq0W
— ICC (@ICC) July 3, 2019
گپٹل 8 رنز بناکر اور ہینری نکولز بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔
کپتان کین ولیم سن اور راس ٹیلر نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن انگلش بولرز کے خلاف تیزی سے رنز نہ بناسکے۔
ولیم سن 40 گیندوں پر 27 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ راس ٹیلر 42 گیندوں کا سامنا کرکے 28 رنز بناکر ولیم سن کی طرح رن آؤٹ ہوگئے۔
نیشام 19 اور گرینڈہوم 3 رنز بناسکے۔
ٹام لیتھم نے انگلش بولرز کا جم کا مقابلہ کیا اور 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
یوں نیوزی لینڈ کی ٹیم 45 اوورز میں 186 پر ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے ووکس، آرچر، پلنکیٹ، ووڈ اور اسٹوکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو ہدف
اس سے قبل میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 306 رنز کا ہدف دیا۔
چیسٹر لی اسٹریٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جسے اوپنرز جیسن روئے اور جونی بیرسٹو نے درست ثابت کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 123 رنز بنائے۔
جیسن روئے 8 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیل کر نیشام کا شکار بن گئے۔
نئے آنے والے بیٹسمین جو روٹ نے بھی بیرسٹو کے ساتھ 71 رنز کی عمدہ شراکت بنائی، روٹ 24 رنز بناکر بولٹ کی گیند پر وکٹ کیپر لیتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین بیرسٹو تھے جو 99 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ہینری کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، اُن کی اننگز میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
کپتان ایون مورگن نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 42 رنز بنائے۔
ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم 350 سے زائد رنز بنالے گی لیکن پہلے بیرسٹو اور پھر مورگن کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کے رنز بنانے کی رفتار سست پڑگئی اور نئے آنے والے بیٹسمین کیوی بولرز کو کھل کر نہ کھیل سکے۔
بین اسٹوکس نے 27 گیندوں پر 11 رنز کی سست رفتار اننگز کھیلی تو ووکس بھی 11 گیندوں پر صرف 4 رنز بناسکے۔
پلنکیٹ نے 12 گیندوں پر ناقابل شکست 15 جبکہ عادل رشید نے اتنی ہی گیندوں پر 16 رنز بناکر اسکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔
اس طرح انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ہینری اور نیشام نے دو، دو جبکہ سینٹنر اور ساؤتھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C