کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
👁️ 49 بار دیکھا گیا
کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
لیڈز (ویب ڈیسک) عالمی کپ 2019ء میں پاکستان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ عماد وسیم اور وہاب ریاض کے ذمہ دارانہ کھیل کی وجہ سے کامیابی پاکستان ٹیم کا مقدر بنی۔ پاکستان ٹیم مزید دو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گیا۔ عماد وسیم کو ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
افغانستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 227 رنز بنائے تھے جواب میں پاکستان ٹیم نے 49.4 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان ٹیم کے کپتان گلبدین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ اور کپتان گلبدین نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑی جارحانہ انداز اپنائے ہوئے تھے۔
افغانستان کا سکور 27 پر پہنچا تو اس وقت اسے پہلا نقصان گلبدین کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ گلبدین کو ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے سرفراز احمد کے ہاتھوں وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ کیا۔ نئے کھلاڑی حشمت اللہ میدان میں آئے لیکن اگلی کی گیند پر وہ بھی شاہین آفریدی کا شکار ہو گئے۔ حشمت اللہ پاکستانی باولر شاہین آفریدی کی گیند کو نہ سمجھ سکے اور عماد وسیم کو اپنا کیچ دے بیٹھے۔ رحمت شاہ اور اکرام علی خیل کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 30 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کا خاتمہ 57 کے سکور پر اس وقت ہوا جب رحمت شاہ عماد وسیم کی گیند پر 35 کے انفرادی سکور پر اپنا کیچ شاداب خان کو دے بیٹھے۔
اکرام علی خیل اور اصغر افغان نے ملکر اپنی ٹیم کے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور سکور کو 121 رنز تک لے گئے اس موقع پر اصغر افغان جو پاکستانی باولرز کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنائے ہوئے تھے۔ 35 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کلین بولڈ آوٹ ہو گئے۔
افغانستان کی پانچویں وکٹ 125 کے سکور پر گری جب اکرام علی خیل جو دفاعی حکمت عملی اپنائے ہوئے تھے 66 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ 167 کے سکور پر افغانستان ٹیم کو چھٹا نقصان محمد نبی کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب محمد نبی پاکستانی فاسٹ باولر وہاب ریاض کی اٹھتی ہوئی بال کو شاٹ لگانے کی کوشش میں باونڈری لائن پر کھڑے محمد عامر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ محمد نبی نے 33 گیندوں کا سامنا کیا جس میں صرف 16 رنز بنا سکے۔ ساتویں وکٹ نجیب اللہ کی گری جو 42 کے انفرادی سکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ان سائیڈ ایج سے کلین بولڈ آوٹ ہو گئے۔ 210 کے ٹوٹل پر پاکستان کے شاہین آفریدی نے راشد خان کو فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ راشد خان نے 8 رنز بنائے۔
افغانستان کی نویں وکٹ حامد حسن کی گری جنہیں وہاب ریاض نے کلین بولڈ آوٹ کیا۔ افغانستان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ سمیع اللہ 19 اور مجیب الرحمان ایک سکور کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے باولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے دس اوورز میں 47 رنز دیکر چار، وہاب ریاض نے 8 اوورز میں 29 رنز کے عرض دو، عماد وسیم نے دس اوورز میں 48 رنز دیکر دو جبکہ شاداب خان نے دس اوورز کے کوٹہ میں 44 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔
228 رنز کے ہدف میں پاکستان ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کے فخر زمان دوسری ہی گیند پر مجیب الرحمان کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔ امام الحق اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 72 رنز بنائے۔ اس موقع پر پاکستان کو دوسرا نقصان امام الحق کی وکٹ کی صورت میں اس وقت اٹھانا پڑا جب امام الحق محمد نبی کو کریز سے نکل کر بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے وکٹ کیپر اکرام علی خیل کے ہاتھوں سٹمپ آوٹ ہو گئے۔ امام الحق نے 51 گیندوں کا سامنا کیا جس میں چار چوکوں کی مدد سے 36 رنز سکور کیے۔ امام الحق کے آوٹ ہونے کے بعد جلد ہی پاکستان کے 81 کے ٹوٹل پر بابر اعظم بھی محمد نبی کا شکار ہو کر کلین بولڈ آوٹ گئے۔
بابر اعظم نے 51 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 45 رنز سکور کیے۔ پاکستان کو پانچواں نقصان 121 کے سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ افغانستان کے سپن باولر مجیب الرحمان کی گیند پر حشمت اللہ کو اپنا کیچ دے بیٹھے۔
حفیظ نے 35 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد حارث سہیل کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آئے۔ حارث سہیل جنہوں نے دفاعی حکمت عملی اپنائی ہوئی تھی وہ بھی راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔ حارث سہیل نے 57 گیندوں کا سامنا کیا جس میں دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز سکور کیے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ کپتان سرفراز احمد کی گری جو دو رنز بنانے کی کوشش میں 18 رنز بنا کر رن آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ عماد وسیم اور شاداب خان کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت میں 50 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ 206 کے ٹوٹل پر شاداب خان دو رنز لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہو گئے۔
شاداب خان نے 17 گیندوں پر 11 رنز سکور کیے۔ عماد وسیم اور وہاب ریاض نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 22 رنز بنا کر پاکستان ٹیم کو افغانستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ عماد وسیم نے 49 (ناٹ آوٹ) اور وہاب ریاض نے 15 ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ پاکستان نے 49.4 اوورز میں سات وکٹوں پر 230 رنز بنا کر تین وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، محمد نبی نے دو دو جبکہ راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C