18/December/2019

کسی قیمت پر ملکی استحکام خراب نہیں ہونے دینگے: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

👁️ 49 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کسی قیمت پر ملکی استحکام خراب نہیں ہونے دینگے: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

کسی قیمت پر ملکی استحکام خراب نہیں ہونے دینگے: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈوز سے بات چیت کی۔

آرمی چیف جزل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں۔ قیام پاکستان سے لے کر اب تک کمانڈوز، افسروں اور جوانوں نے ملکی دفاع کیلئے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں۔ کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C