کشمیر: بھارت اور پاکستان کے درمیان اقوام متحدہ میں دوبارہ تکرار
👁️ 136 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارت اور پاکستان کے درمیان اقوام متحدہ میں دوبارہ تکرار
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے پیر کو اقوام متحدہ میں ‘بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی‘ کے موضوع پر ایک بحث کے دوران سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کرنے والی اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے، جن کا مقصد کئی دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کو حل کرنا ہے۔
فاطمی نے کونسل کے اراکین کو یاد دلایا کہ تنازعہ کشمیر متعلقہ قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور حتمی حل کا منتظر ہے، جس میں کشمیری عوام سے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے ذریعے حق خود ارادیت کا وعدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”یہ اس کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کے حصول کو یقینی بنائے، اور جموں و کشمیر تنازعے کے منصفانہ اور دیرپا تصفیے کو فروغ دے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ”جیسا کہ دوسروں نے کہا ہے، پائیدار امن قائم کرنے کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا ضروری ہے۔‘‘
بھارت کا ردعمل
بھارت نے جواب دینے کا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے منگل کے روز پاکستان پر ایک بار پھر جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر جوابی حملہ کیا اور پڑوسی ملک سے کہا کہ وہ اس خطے کے کچھ حصوں کو خالی کر دے، جس پر اس نے ”غیر قانونی طور پر قبضہ‘‘ کر رکھا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق بھارت نے پاکستان کے دعووں کو ”غیر ضروری اور غیر قانونی‘‘ قرار دیا۔
بھارت کے مستقل نمائندے، سفیر پروتھانینی ہریش نے جموں و کشمیر سے متعلق پاکستان کے بار بار کے حوالوں کو ‘غیر ضروری‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ خطہ ”بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔‘‘
ہریش نے کہا، ”بھارت یہ نوٹ کرنے پر مجبور ہے کہ پاکستان کے مندوب نے ایک بار پھر بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر پر غیر ضروری ریمارکس کا سہارا لیا ہے۔ اس طرح بار بار حوالہ دینا نہ تو ان کے غیر قانونی دعووں کی توثیق کرتا ہے اور نہ ہی ان کی ریاستی سرپرستی میں سرحد پار دہشت گردی کا کوئی جواز پیش کرتا ہے۔‘‘
بھارتی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ معمول کے پرامن تعلقات چاہتا ہے لیکن اسلام آباد کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول کو فروغ دے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بامعنی بات چیت ہو سکے۔
پاکستان بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گردی میں مبینہ اعانت سے متعلق اپنے خلاف الزامات سے انکار کرتا ہے۔
خیال رہے کہ پانچ اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے ملکی آئین کی شق 370 کو منسوخ کرنے، جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے اور خطے کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد سے دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C