کشمیر صورتحال: پاکستان نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کے بعد دوستی بس سروس بھی معطل کردی
👁️ 163 بار دیکھا گیا
کشمیر صورتحال: پاکستان نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کے بعد دوستی بس سروس بھی معطل کردی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس کے بعد دوستی بس سروس بھی معطل کردی۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاک بھارت بس سروس معطل کردی گئی ہے اور یہ فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔
دوسری جانب ترجمان دوستی بس سروس کے مطابق دوستی بس اور امرتسر بس سروس پیر سے بند کی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں بسیں کل معمول کے مطابق چلیں گی۔
دوستی بس لاہور سے نئی دہلی جبکہ امرتسر بس لاہور سے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر تک جاتی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز لاہور سے چلنے والی سمجھوتا ایکسپریس کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آج وفاقی وزیر ریلوے نے کھوکھرا پار اور مونا باؤ کے درمیان چلنے والی تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سمجھوتا ایکسپریس ہم نے کل وزیراعظم کی اجازت سے بند کی، کھوکھرا پار اور مونا باؤ کےدرمیان تھر ایکسپریس بھی بند کررہے ہیں جو آج رات 12 بجے تک بند کردی جائے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہوا، عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں، جو کشمیریوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا وہ غدار ابن غدار ہے، راولپنڈی کی لال حویلی کا سری نگر کے لال چوک سےخون کا رشتہ ہے۔
ادھر وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس وقت دوطرفہ تجارت بھارت کے حق میں ہے۔ پاکستان اور بھارت کی سالانہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جبکہ پاکستان کی درآمدات کا حجم 1 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔ پاکستان کی بھارت کیلئے برآمدات کا حجم 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C