کشمیر میں مظالم: کینیڈا کا بھارتی فوجی افسروں کو ویزا دینے سے انکار
👁️ 108 بار دیکھا گیا
کشمیر میں مظالم: کینیڈا کا بھارتی فوجی افسروں کو ویزا دینے سے انکار
نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) کینیڈا نے بھارتی فوج کے کئی سابق و موجودہ افسران کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کینیڈا کے ویزا افسران نے حال ہی وردی میں ملبوس بھارت فوج کے کئی افسران کی ویزے کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔
???????? Canada refuses visa for Indian Army Generals and Brigadiers who served as intelligence officers for their part in #Kashmir: thank you @JustinTrudeau for your brave stance pic.twitter.com/KaCwdsz7jy
— Lord Nazir Ahmed (@nazir_lord) August 21, 2019
بھارتی نیوز چینل کے مطابق، 2 ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جرنیل، 3 بریگیڈیئر اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے 2 سینئر عہدیداروں کو اس بنیاد پر ویزا دینے سے انکار کردیا گیا ہے کہ ان کی تنظیمیں کشمیر میں تشدد میں ملوث ہیں۔
بھارت نے انٹلیجنس بیورو کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر حوالہ دینے پر کینیڈا کے امیگریشن سے سخت احتجاج کیا اور دھمکی دی ہے کہ اگر کینیڈا معافی نامہ جاری نہیں کرتا ہے تو وہ جوابی کارروائی کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل امریت سنگھ جو بھارتی فوج کے موجودہ رکن ہیں، کو بھی انہی پابندیوں کے تحت کینیڈا جانے کیلیے ویزا دینے سے انکار کر دہا گیا ہے۔ وہ سابقہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، سابق کوارٹر ماسٹر جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
امریت سنگھ نے ہندوستانی وزارت دفاع کو ایک خط لکھ کر ان پر عائد پابندی کی مذمت کی۔ خط میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ایک غیر ملکی مشن کو ایک ایسے افسر کی عزت اچھالنے کی اجازت دی گئی جس کا ماضی بے داغ ہے اور بطور آفسیر اس کی ادارے کے لیے خدمات بھی بے داغ ہیں۔
سول سوسائٹی اور عالمی برادری جموں و کشمیر میں کارروائیوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔
خط میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر اس صورتحال پر سخت پالیسی بنائیں اور اس معاملے کو مناسب سطح پر اٹھائے۔
امریت سنگھ نے خط میں یہ بھی لکھا کہ بحیثیت فوجی ، ہمیں جہاں بھی بھیجنے کا حکم دیا جاتا ہے وہاں خدمات انجام دیتے ہیں۔اس میں کسی کی بھی دلیل نہیں ہونی چاہیے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان خدمات اور تعیناتیوں کا کوئی اثر پڑے گا، بطور ملک کے شہری اور سابق فوجی افسر مجھے یقین ہے کہ میں اپنی مرضی سے کسی بھی ملک جا سکتا ہوں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C