کشیدگی خطے میں پھیلنے کا خطرہ ہے، عالمی مندوب برائے یمن
👁️ 51 بار دیکھا گیا
کشیدگی خطے میں پھیلنے کا خطرہ ہے، عالمی مندوب برائے یمن
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) عالمی مندوب برائے یمن ہانس گرونڈبرگ کے مطابق بحیرہ احمر، اسرائیل اور یمن میں پیش آنے والے تازہ واقعات، خطے بھر میں کشیدگی میں اضافے کے تباہ حال نتائج کے عکاس ہیں۔ تاہم انہوں نے امید کی ایک کرن بھی ظاہر کی۔
ہانس گرنڈبرگ نے بتایا کہ یمن میں متحارب فریقین عالمی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور حوثی باغیوں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ملک کے اندر موجود کشیدگی میں کمی لائیں گے۔ گرونڈبرگ کے مطابق یمنی تنازعے کے فریقین نے انہیں پیر کی شام بتایا کہ وہ متفق ہیں کہ کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات اور جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ فریقین اس وقت بینکنگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی کوشش میں ہیں۔
انہوں نے تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا کہ سات ماہ سے جاری اشتعال انگیز اقدمات”گذشتہ ہفتے تناؤ کی ایک بلند سطح ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے یمن میں سرگرم ایران نواز حوثی باغیوں نےتل ابیب پر ایک ڈرون حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں اسرائیل نے یمنی مرکزی بندرگاہ حدیدہ اور وہاں تیل اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بحیرہ احمر اور دیگر قریبی آبی راستوں پر حوثی باغیوں کے حملے جاری ہیں اور باغی اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر رہے ہیں جب کہ یمن میں حوثی اہداف پرامریکی اور برطانوی فضائی حملوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گرونڈبرگ نے خبردار کیا کہ خطے میں اقتصادی مسائل میں اضافہ عوامی خطرات میں تبدیل ہو رہا ہے جو مکمل جنگ کا روپ دھار سکتا ہے۔
سن دو ہزار چودہ میں یمن داخلی خانہ جنگی کا شکار رہا ہے۔ ایران نواز حوثی باغیوں نے یمنی دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا جب کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت نے عبوری طور پر عدن کو ملکی دارالحکومت بنا رکھا ہے اور اسے سعودی قیادت میں عرب اتحاد کی عسکری معاونت حاصل ہے۔
سن دو ہزار بائیس سے یمن میں متحارب فریقین کے درمیانمسلح لڑائیوں میں خاصی تیزیآئی ہے تاہم گرونڈبرگ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ حالیہ مہینوں میں متعدد مقامات پر فریقین کے درمیان ایک مرتبہ پھر جھڑپیں دیکھی گئیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حوثی باغیوں اور یمنی حکومت کے درمیان اقتصادی معاملے پر تقسیم پائی جاتی ہے جس میں خودمختار مرکزی بینکوں کے قیام اور ایک ہی ملک میں مختلف طرز کی کرنسی کی گردش جیسے امور شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C