کمبوڈیا کے فوجی اڈے میں دھماکا، 20 فوجی ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 46 بار دیکھا گیا
کمبوڈیا کے فوجی اڈے میں دھماکا، 20 فوجی ہلاک، متعدد زخمی
(ڈیلی اردو/بی بی سی) کمبوڈیا کے ایک فوجی اڈے پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں میں 20 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہن مانیٹ نے کہا کہ انہیں ملک کے جنوبی صوبے کمپونگ سپیو میں ہفتے کو ہونے والے دھماکے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
Cambodia blast: 20 soldiers killed in ammunition explosion https://t.co/K8y8eh3ibQ
— BBC News (World) (@BBCWorld) April 27, 2024
تاہم دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔
وزیر اعظم نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ زخمی فوجیوں کو معاوضہ ادا کرے۔
فیس بک پر ایک بیان میں وزیر اعظم ہن مانیٹ نے کہا کہ وہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر موجود غیر تصدیق شدہ فوٹیج میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں، دیگر تصاویر میں ایک تباہ شدہ گودام، ایک تباہ شدہ فوجی ٹرک اور طبی عملے کے زیر علاج بچے کو دکھایا گیا ہے۔
کمبوڈیا کی فوج نے بتایا کہ دھماکے نے ہتھیاروں سے بھرا ہوا ٹرک تباہ کر دیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکے سے ایک دفتر کی عمارت کے ساتھ ساتھ قریبی بیرکوں کو بھی نقصان پہنچا جس سے قریبی 25 گھر متاثر ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 20 ہزار ڈالر جبکہ زخمی فوجیوں کو 5 ہزار ڈالر ملیں گے۔
یاد رہے کہ 2005 میں بٹمبنگ کے قریب ایک فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ کمبوڈین ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4575 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C