کوہاٹ: درہ آدم خیل میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 491 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: درہ آدم خیل میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل کے نواحی گاؤں طور چھپر میں طالبان نے پولیس اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم مزاحمت پر اہلکار کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب طالبان عسکریت پسند پولیس اہلکار یونس خان کے گھر داخل ہوئے اور اسے زبردستی ساتھ لے جانے لگے۔ اہلکار کی جانب سے سخت مزاحمت پر حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ہلاک اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ منتقل کی گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے پولیس لائنز کوہاٹ لے جایا گیا۔
پولیس لائنز میں یونس خان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن عباس مجید مروت، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ، دیگر افسران اور پولیس جوانوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد اہلکار کو پولیس اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا اور جسد خاکی پر پھول چڑھائے گئے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مذکورہ اہلکار "جاسوسی" میں ملوث تھا اور اسے پکڑنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا گیا۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ اہلکار کے ہلاکت میں ملوث دہشت گردوں کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواحی قصبے میں داعش کے خلاف کارروائی، سکیورٹی اہلکار ہلاک و زخمی، جھڑپوں کی اطلاعات
22/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کا فضائی دفاع متحرک، ریاض اور مدینہ منورہ میں 4 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
22/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایرانی فوج غیر روایتی جنگ کے لیے تیار، ڈرون صلاحیتیں بڑھانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں دشمن جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی
22/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا کا سعودی عرب سے سفارتی عملے کے انخلا کا حکم، 4 دیگر عرب ممالک میں اہلخانہ کی روانگی کی اطلاعات
22/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
کرک میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار ہلاک
22/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ، ہلاکتیں 2 ہوگئیں، 8 افراد زخمی
22/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11924 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9278 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7537 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5494 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C