کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ادیب حسین شہید
👁️ 66 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ادیب حسین شہید
اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹے کے دوران پولیس پر دوسرا حملہ، ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو شہید کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوہاٹ کے علاقے گڑھی مواز خان میں پیش آیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل ادیب حسین پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور شہید کے جسد خاکی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار کا تعلق علاقہ کچئی سے تھا۔
فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
اس سے قبل ملاکنڈ ڈویژن کے علاقے درگئی میں بھی نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شانگلہ نصیب شاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ڈی ایس پی نصیب شاہ کے گھر کے اندر گھس گئے اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھٹی پر آئے ہوئے نصیب شاہ موقع ہی پر شہید ہوگئے۔ جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ماضی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4573 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C