کُرم میں امن خراب کرنے والوں کے ساتھ ’دہشتگردوں والا سلوک‘ ہوگا: علی امین گنڈاپور
👁️ 87 بار دیکھا گیا
کُرم میں امن خراب کرنے والوں کے ساتھ ’دہشتگردوں والا سلوک‘ ہوگا: علی امین گنڈاپور
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) ضلع کُرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے قائم کیے گئے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ علاقے میں امن کی خرابی کا باعث بننے والے افراد کے ساتھ ’دہشتگردوں والا سلوک‘ کیا جائے گا۔
سنیچر کو وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کُرم میں صوبائی حکومت کی درخواست پر امن قائم کرنے کے لیے فوج کو تعینات کیا گیا ہے اور یہاں ’قائم تمام کے تمام مورچے بلاتفریق ختم کیے جائیں گے۔‘
خیال رہے ضلع کُرم میں پُرتشدد واقعات کی تازہ لہر میں اب تک 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً 150 لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔
وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور نے ہدایات جاری کیں کہ ’علاقے میں لوگوں کے پاس موجود بھاری اسلحہ جمع کیا جائے، جبکہ سرحدی علاقے کے لوگوں کے پاس موجود اسلحہ بھی امانتاً اپنے پاس رکھ لیا جائے۔‘
’جو بھی ہتھیار اُٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا۔‘
خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ کُرم میں عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لیے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کیے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C