23/May/2025

کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال: امریکہ نے سوڈان پر پابندیاں لگا دیں

👁️ 181 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال: امریکہ نے سوڈان پر پابندیاں لگا دیں

کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال: امریکہ نے سوڈان پر پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز) امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سوڈان حکومت نے گزشتہ برس فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تنازعے کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کیے، جس پر سوڈان کے خلاف امریکی پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب سوڈان فوج نے الزامات کی تردید کی ہے۔

ان پابندیوں میں سوڈان کے لیے امریکی برآمدات پر پابندیاں اور امریکی حکومت کی جانب سے سوڈان کو قرض کی معطلی جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔ یہ اقدامات چھ جون سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس سلسلے میں امریکی انتظامیہ نے جمعرات کو کانگریس کو باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی برؤس کے مطابق، ”امریکہ سوڈانی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تمام کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بند کرے اور کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (CWC) کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔‘‘

سوڈانی حکومت نے اس امریکی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے ”من گھڑت‘‘ قرار دیا ہے۔

سوڈانی حکومت کے ترجمان خالد العیسر نے جمعے کے روز کہا، ”یہ مداخلت، جو کسی اخلاقی یا قانونی بنیاد سے عاری ہے، واشنگٹن کو اس کی باقی ماندہ ساکھ سے بھی محروم کر دیتی ہے اور سوڈان پر اثرانداز ہونے کا دروازہ بند کر دیتی ہے۔‘‘

سوڈان میں حالیہ جنگی تنازعہ اپریل 2023 میں فوج اورنیم فوجی دستوں ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اقتدار کی کشمکش سے پھوٹا، جس نے نسلی تشدد کی نئی لہر پیدا کر دی اور کئی علاقوں کو قحط میں دھکیل دیا۔

اس تنازعے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

واشنگٹن نے رواں برس جنوری میں سوڈانی فوجی سربراہ عبدالفتاح البرہان پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکہ کا الزام ہے کہ برہان نے مذاکرات کے بجائے جنگ کا انتخاب کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C