26/January/2022

کیچ: تربت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

👁️ 21 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کیچ: تربت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

کیچ: تربت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد، اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C