گلالئی اسماعیل کے والد ”پروفیسر اسماعیل“ 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
👁️ 126 بار دیکھا گیا
گلالئی اسماعیل کے والد ”پروفیسر اسماعیل“ 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں جنوبی ایشائی امور کی انچارج اور معاون سیکریٹری اسٹیٹ ایلس جی ویلز نے سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے اہلِ خانہ کو ’مسلسل ہراساں کیے جانے کی اطلاعات‘ اور ان کے والد کی مبینہ حراست پر تفتیش کا اظہار کردیا۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے ہیں پاکستان پرامن اجتماع، اظہارِ رائے اور قانونی عمل کے حوالے سے شہریوں کے حقوق کا خیال رکھے‘۔
We are concerned by reports of the continued harassment of Gulalai Ismail’s family, and her father’s detention today. We encourage Pakistan to uphold citizens’ rights to peaceful assembly, expression, and due process. AGW
— State_SCA (@State_SCA) October 24, 2019
خیال رہے کہ گلالئی اسماعیل نے جمعرات کو کی گئی ایک ٹوئٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ ان کے والد پروفیسر محمد اسمٰعیل کو ملیشیا کپڑوں میں ملبوس افراد پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے اپنے ہمراہ لے گئے۔
دوسری جانب اس معاملے پر انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آئین میں شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہونے کے باوجود پروفیسر اسماعیل اور ان کے اہلِ خانہ کو دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے‘۔
HRCP is alarmed at the continued intimidation of @ProfMIsmail and family with no regard for the protection for citizens enshrined in the Constitution, and lack of due legal process. He was arbitrarily picked up outside the Peshawar High Court. We call for his immediate release.
— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) October 25, 2019
پروفیسر اسماعیل کا 14 روزہ عدالتی ریمانڈ منظور
دوسری جانب یہ بات سامنے آئی کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گلالئی کے والد محمد اسماعیل کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا۔
ان کے وکیل ایڈووکیٹ افضل نے تصدیق کی کہ ایف آئی اے نے محمد اسماعیل کو جوڈیشل مجیسٹریٹ نوید اللہ کی عدالت میں پیش کیا تھا۔
وکیل نے یہ بھی بتایا کہ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جس کے لیے ہم جلد درخواست ضمانت دائر کریں گے۔
ایڈووکیٹ افضل نے بتایا کہ جمعرات کے روز پروفیسر اسماعیل منی لانڈرنگ اور ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے ذریعے دہشت گردی کی مالی معاونت کے ایک کیس کے سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ گئے تھے۔
تاہم وقت کی کمی کے باعث جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت نہیں کی۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً ساڑھے 4 بجے وہ ہائی کورٹ کی عمارت سے باہر نکلے تو کچھ نامعلوم افراد انہیں اٹھا کر اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے اور جب یہ معاملہ منظر عام پر آیا تو ایف آئی اے نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
ادھر گلالئی اسماعیل نے آج (جمعے) کو ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ والد کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اس کے ساتھ انہوں نے 2 تصاویر بھی پوسٹ کیں۔
Just got the information that @ProfMIsmail has been brought to the court premises. He is in bad shape, seems untested, unwell and hypertensed. #ReleaseProfIsmail pic.twitter.com/ZxwyRwbhVP
— Gulalai Ismail ګلالۍاسماعیل (@Gulalai_Ismail) October 25, 2019
ان تصاویر کے ساتھ ان کا اپنے والد کے بارے میں یہ بھی کہنا تھا کہ ’وہ بری صورتحال میں ہیں، ایسا لگتا ہے کہ سخت دباؤ میں اور بیمار ہیں‘۔
اس سے قبل کی گئی ایک ٹوئٹ میں گلالئی اسماعیل نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے والد کے مبینہ اغوا پر مین اسٹریم میڈیا کی خاموشی پر سخت تنقید کی تھی۔
گلالئی اسمٰعیل نے کہا تھا کہ ’میرے پاس الفاظ نہیں کہ جس سے میں میڈیا کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرسکوں، یہ غیر اعلانیہ مارشل لا کے نفاذ میں فوج کا اتحادی بن چکا ہے‘۔
Around 19 hours ago my father was abducted from the premises of Peshawar High court,but there's a pin drop silence on mainstream Pakistani media. I've run out of words to condemn the criminal silence of media; it has become an ally of military in imposing unannounced martial law.
— Gulalai Ismail ګلالۍاسماعیل (@Gulalai_Ismail) October 25, 2019
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ گلالئی اسماعیل، پاکستانی حکام کو چکمہ دے کر امریکا پہنچ گئیں ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے وہاں سیاسی پناہ کے لیے درخواست بھی دے دی۔
امریکی صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ پاکستان سے کس طرح نکلنے میں کامیاب ہوئیں البتہ انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ وہ ’کسی ایئرپورٹ سے پرواز کر کے نہیں گئیں‘۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ گلالئی اسماعیل، اسلام آباد میں موجود اپنے والدیں کے لیے بھی سخت پریشان ہیں، ’جو دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں اور سخت نگرانی میں رہ رہے ہیں‘۔
امریکا پہنچنے کے بعد انہوں نے حالیہ دنوں میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کے ساتھ ساتھ امریکی کانگریس کے رہنماؤں سے متعدد ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والی گلالئی اسماعیل رواں برس مئی کے اواخر سے غائب تھیں جب اسلام آباد میں ایک بچی سے جنسی زیادتی اور اس کے قتل کے واقعے پر احتجاج کرنے پر ان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس مقدمے میں گلالئی اسماعیل پر الزام عائد کیا گیا کہ اُنھوں نے ’اس واقعے کی آڑ میں لوگوں کو حکومت وقت اور فوج کے خلاف بھڑکایا ہے‘۔
اسکے ساتھ ساتھ رواں سال جولائی میں گلالئی اسماعیل اور اُن کے والدین کے خلاف “این جی اوز کی آڑ میں دہشت گرد تنظیموں اور ملک دشمن عناصر کی مالی معاونت کرنے” کے الزام میں منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4561 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C