گلگت بلتستان والے جنگ نہ لڑتے تو نریندر مودی کے ظلم کا شکار ہوتے: وزیراعظم عمران خان
👁️ 93 بار دیکھا گیا
گلگت بلتستان والے جنگ نہ لڑتے تو نریندر مودی کے ظلم کا شکار ہوتے: وزیراعظم عمران خان
گلگت بلتستان (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی نے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور گلگلت کے عوام نے جنگ نہ لڑی ہوتی تو آج مودی کے ظلم کا شکار ہوتے۔
گلگت بلتستان کی یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے ڈوگر راج کے خلاف جنگ لڑی، گلگت بلتستان کے جوانوں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور گلگلت کے عوام نے جنگ نہ لڑی ہوتی تو آج مودی کے ظلم کا شکار ہوتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نے 3 ماہ سے کرفیو لگایا ہوا ہے، نریندر مودی 5 اگست کو اپنا آخری پتا کھیل چکا ہے، کشمیریوں کا انسانوں نہیں جانوروں کی طرح رکھا ہوا ہے، کرفیو ہٹتے ہیں انسانوں کا سمندر باہر نکلے گا، لوگ اپنی آزادی مانگیں گے اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، میں کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں آپ کا سفیرہوں، دنیا بھر میں کشمیریوں کا وکیل بھی بنوں گا، کشمیریوں کو پیغام دیتا ہوں ساری پاکستانی قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موت کا خوف ختم ہو تو انسان بڑا انسان بن جاتا ہے، مرنے کا خوف انسان کو غلام بنا دیتا ہے، مسلمان میں موت کا خوف ختم ہو جاتا ہے، کلمہ پڑھنے والا انسان کبھی کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا، مسلمانوں نے 10 سال میں اس وقت کی دو سپرپاور کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا دیکھی ہے لیکن گلگت بلتستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں دیکھی، گلگت بلتستان چین اور پاکستان کو جوڑتا ہے، ان علاقوں میں کئی گنا زیادہ سیاح آئیں گے، آپ دیکھیں گے ہماری قوم دنیا میں ایک مثال بنے گی، ہمارا ملک عدل و انصاف کی بنیاد پر اٹھے گا، پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، یہ عظیم قوم بنے گی۔
اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے جہاں وہ آزادی پریڈ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے، وزیراعظم مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان گلگت پہنچ گئے ہیں ۔وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت آمد پر یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے ۔ pic.twitter.com/4wV7aaRE7E
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) November 1, 2019
دورے کے دوران وزیرِاعظم گلگت بلتستان میں یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے
وزیراعظم کی گورنر گلگت بلتستان، وزیرِاعلیٰ اور کابینہ ممبران سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزیرِ اعظم گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C