گلگت بلتستان: چلاس بس حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک، آپریشن جاری
👁️ 48 بار دیکھا گیا
گلگت بلتستان: چلاس بس حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک، آپریشن جاری
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان حکومت کے وزیر داخلہ شمس لون کے مطابق آج صبح ایک انٹیلی جینس رپورٹ کی بنیاد پر گلگت بلتستان سکاؤٹس اور پاکستانی فوج نے سانحہ ہڈر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دیامیر کے علاقے داریل میں چھاپہ مارا جس دوران سب سے مطلوب ملزم کمانڈر شاہ فیصل مارے گئے جبکہ ایک اور ملزم کمانڈر زاہد زخمی ہیں اور آپریشن تاحال جاری ہے کیونکہ ابھی تک ان کے ٹھکانے سے مزاحمت کی جا رہی ہے۔
یاد رہے گذشتہ سال 2 دسمبر میں ہونے والے سانحہ ہڈر میں ایک مسافر بس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں دو فوجیوں سمیت دس افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے تھے۔
شمسن لون کے مطابق حالیہ آپریشن میں چار سیکورٹی اہلکار، ایک عام شہری اور ایک کم عمر بچی زخمی ہو گئے ہیں۔
شمسن لون کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے اور سکیورٹی فورسز احتیاط کر رہی ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ سانحہ ہڈر میں پہلے سے گرفتار تین سہولت کاروں کی نشان دہی پر چھ سے زائد شدت پسندوں کے خلاف مقدمات براہ راست درج ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں نے بارہا دیامیر جرگہ سے رجوع کیا مگر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسافر بس حملے کے خلاف دیامیر اور داریل کے لوگوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مظاہرے کیے تھے۔
فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے کہ سانحہ ہڈر میں نامزد ملزمان خود کو قانون کے حوالے کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے سانحہ ہڈر کے ملزمان کی پشت پناہی کی یا قانون کے راستے میں غیر ضروری رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو اسے بھی شرپسند سمجھا جائے گا۔
دیامیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شاہراہ قراقرم پر بڑی تعداد میں پولیس کو تعنیات کر دیا گیا ہے اور گاڑیوں کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4633 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2207 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C