گھوٹکی: اوباڑو میں دو مبینہ دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
👁️ 45 بار دیکھا گیا
گھوٹکی: اوباڑو میں دو مبینہ دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
گھوٹکی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے لانگھو روڑ پر دو مبینہ دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ایس ایچ او اوباڑو کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو روکنے پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے روکنے پر موٹر سائیکل سوار بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کردی۔ حملے کے دوران پولیس پر دو ہیند گرنیڈ بھی پھینکے گئے۔ ایک ہینڈ گرنیڈ مس ہوگیا دوسرا پولیس کے پیچھے گرا۔
ایس ایس پی گھوٹکی اظہر مغل کے مطابق تعاقب کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا، لیکن گھیرے میں آنے اور گولیاں ختم ہونے پر انہوں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1485367548191277056?t=Kgh0jrhW4VKcKO0FxzsbuA&s=19
ایس ایس پی گھوٹکی نے مزید کہا کہ ملزمان کے پاس اسلحہ اور ہینڈ گرینڈ بھی تھے، دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کی شناخت امام الدین پتافی اور عبدالحمید کے ناموں سے ہوئی ہے، عبدالحمید کا موجودہ پتہ ظاہر پیر ضلع رحیم یارخان ہے۔ جبکہ امام الدین گھوٹکی کا رہائشی اور وفاق المدراس العربیہ پاکستان کا طالبعلم ہے۔
ڈی آئی جی سکھر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم کو درمیان میں رکھ کر ایک دوسرے کو گلے لگا لیا اور دھماکے سے خود کو اُڑا لیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C