ہر ایک کو غدار قرار دینے کی روایت ملک کیلئے خطرناک ہے، محسن داوڑ
👁️ 66 بار دیکھا گیا
ہر ایک کو غدار قرار دینے کی روایت ملک کیلئے خطرناک ہے، محسن داوڑ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے رکن اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما محسن داوڑ نے کہا کہ سب کو ‘غدار’ قرار دینے کے رجحان کو روکنا چاہیے کیونکہ یہ ملک کے لیے ایک ‘خطرناک منصوبہ’ ہوسکتا ہے۔
کل جب مجھے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے پولیس پکڑ رہے تھے.تو ایک پولیس اہلکار نعرے لگا رہا تھا.کہ ہندوستان مردہ باد اسلام زندہ باد.یہ ہم کس طرف جارہے ہیں
محسن داوڑ کا قومی اسمبلی میں حطاب pic.twitter.com/P57qFwn4UT— Rahim Dawar (@RahimDwr) January 30, 2020
جیل سے رہا ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ایک دن کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ محسن داوڑ اور 28 دیگر افراد کو اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ نے اپنے خطاب میں کہا ‘جن لوگوں نے ملک میں سب کو غدار قرار دینے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے اسے روکنا ضروری ہے بصورت دیگر ایک وقت ایسا آئے گا جب چند سرکاری افسران کو چھوڑ کر پوری حکومت غدار قرار پائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کے دو روز بعد ہی منظور پشتین کو 27 جنوری کو گرفتار کرلیا گیا۔
https://twitter.com/javedeqbalpk/status/1222901608150794246?s=08
انہوں نے کہا کہ باچا خان، ولی خان، اسفندیار ولی خان، جی ایم سید، فاطمہ جناح اور ذوالفقار علی بھٹو جیسے لوگوں پر بھی اسی طرح کے الزامات لگائے گئے تھے۔
محسن داوڑ نے کہا کہ ‘ملک کے امور کون چلا رہا ہے؟ اور ہمیں غداروں کا لیبل لگایا جارہا ہے’۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ‘ان لوگوں کے خلاف الزامات کبھی بھی کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوسکتے اور غداری کے الزامات کے تحت سزا یافتہ واحد شخص [سابق فوجی حکمران ریٹائرڈ] جنرل پرویز مشرف ہیں’۔
محسن داوڑ نے کہا کہ ‘جب انہیں (پرویز مشرف) کو سزا سنائی گئی تو کسی ادارے کے ترجمان نے اس سزا پر سوال اٹھایا، یہ ایک خطرناک بات ہے، جو بھی آئین کی مخالفت کرتا ہے وہ غدار ہے’۔
مراد سعید کا محسن داوڑ کو جواب
اس ضمن وزیر مواصلات اور ڈاک مراد سعید نے دعوی کیا کہ پی ٹی ایم رہنماؤں نے حالیہ تقریر میں پارلیمنٹ اور ارکان پارلیمنٹ کے خلاف “اشتعال انگیز” رویہ اختیار کیا۔
انہوں نے ایوان میں موجود پی ٹی ایم رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ مبینہ تقریر پر معذرت کریں کیونکہ قبائلی علاقوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔
مراد سعید نے الزام لگایا کہ پی ٹی ایم رہنماؤں نے پاک افغانستان سرحد پر باڑ لگانے کی بھی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردوں کی ملک میں آمد کو روکنے کے لیے باڑ انتہائی ضروری تھی۔
وفاقی وزیر نے پی ٹی ایم قانون سازوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘اپنی سرحدوں کی حفاظت سے پاکستان محفوظ ہوا لیکن آپ کہتے ہیں کہ باڑ ختم کردی جائے’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C