ہزاروں اسرائیلیوں کا یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مظاہرہ
👁️ 27 بار دیکھا گیا
ہزاروں اسرائیلیوں کا یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مظاہرہ
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز/ڈی پی اے) تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے عسکریت پسند تنظیم حماس کی طرف سے یرغمال بنائے گئے اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے چوبیس گھنٹے کا احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا اور حکومت سے یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
London, Trafalgar Square right now.
Moving scenes.
London stands with Israel.
London calls for the immediate release of the hostages.
Thank you London, Thank you the UK.
????????????????????
#BringThemHomeNow pic.twitter.com/mtY42HyxJ6
— Oren Marmorstein (@OrenMarmorstein) January 14, 2024
ہزاروں افراد کا یہ مظاہرہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے ہاتھوں اسرائیلی شہریوں کے یرغمال بنا لیے جانے کے سو روز مکمل ہونے پر شروع کیا گیا۔ اس مظاہرے میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ان یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنائیں۔
اس بڑے اجتماع میں مظاہرین نے اس ریلی میں ”اور دنیا بدستور خاموش ہے‘‘ کے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جب کہ وہ ”یرغمالیوں کی رہائی: ابھی، ابھی، ابھی‘‘ کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔
یہ اسرائیلی شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کو اپنی پہلی ترجیح بنائے۔ واضح رہے کہ حماس اور غزہ سے تعلق رکھنے والے دیگر عسکریت پسندوں نے سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں ایک دہشت گردانہ حملے میں قریب ساڑھے گیارہ سو اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا جب کہ تقریباﹰ ڈھائی سو دیگر کو وہ یرغمال بنا کر اپنے ساتھ غزہ لے گئے تھے۔
ان یرغمالیوں میں سے تقریباﹰ سو کو بعد میں قطری اور مصری ثالثی میں عارضی فائربندی کی ڈیل کے نتیجے میں رہا کر دیا گیا تھا۔ غزہ میں حماس کے قبضے میں موجود باقی 132 یرغمالیوں میں سے تقریباﹰ دو درجن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہمارے جا چکے ہیں۔ ان یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اب تک کسی نئی ڈیل سے متعلق کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ماکروں کی نئی اپیل
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بات چیت کا آغاز ہونا چاہیے، ”فرانسیسی قوم کا عزم ہے کہ سات اکتوبر کے دہشت گردانہ حملے میں یرغمال بنائے گئے تمام افراد رہا ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ یرغمال بنائے گئے ان باقی ماندہ افراد میں تین فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں۔ اسی تناظر میں ماکروں نے آن لائن پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا، ”فرانس اپنے بچوں کو لاوارث نہیں چھوڑتا، اس لیے ہمیں ان یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بار بار گفتگو شروع کرنا ہے۔‘‘
غزہ کا دکھ انسانیت کیلئے داغ ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی جانب سے اسی ویک اینڈ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں ہیومینیٹیرین صورتحال انسانیت پر لگے ایک داغ کے برابر ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں حماس کے خلاف ایک بڑی عسکری کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین کے سربراہ فیلیپے لازارینی کے مطابق غزہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں، تباہی، لاکھوں انسانوں کا بے گھر ہو جانا، بھوک اور دکھ، یہ سب کچھ وہ ہے جو انسانیت کے دامن پر لگا ایک داغ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف انتہائی دل خراش حملے کیے گئے، جب کہ سن 1948 کے بعد فلسطینیوں کے لیے اپنے گھر بار چھوڑنے کا یہ آج تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ ”جنگ کی وجہ سے بہت سے فلسطینیوں کو جسمانی اور ذہنی زخم لگے ہیں۔ بڑی تعداد میں عام شہری جن میں بچے بھی شامل ہیں، شدید دھچکے کا شکار ہوئے ہیں۔‘‘
لازارینی نے مزید کہا، ”لوگ اس وقت انتہائی مخدوش حالات میں رہنے پر مجبور ہیں اور بچوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ غزہ کے باشندوں کی ہلاکتیں روکنے کے لیے کوئی فائر بندی ابھی تک نہیں ہو پائی اور نہ ہی جنگ کی وجہ سے عام انسانوں کو پانی، چھت، خوراک اور ادویات کی ترسیل ممکن ہو پا رہی ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C