ہم نے اپنے سروں پر کھیل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی: اسفند یار ولی خان
👁️ 97 بار دیکھا گیا
ہم نے اپنے سروں پر کھیل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی: اسفند یار ولی خان
پشاور (ڈیلی اردو) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے افغان عالمی امن کانفرنس سے واپسی پرعالمی یوم امن کے حوالے سے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے اے این پی نے آج تک 1200 سے زائد کارکنان کی قربانیاں دی ہیں۔
دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خلاف اے این پی نے روز اول سے ایسی پالیسی اپنا رکھی ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ اس پالیسی کی وجہ سے اے این پی اُن کے نشانے پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے دہشتگردوں کے سامنے اپنے آپ کو آگے کیا ہے تاکہ پختون دھرتی محفوظ ہو، ہم بھی ایسا کر سکتے تھے کہ ہم سے پہلے حکومتوں کی طرح ہم بھی صرف حکومت کرتے اور اپنا آئینی مدت پورا کرکے گھر چلے جاتے لیکن ہم یہ سمجھتے تھے کہ یہ ہماری دھرتی ہے۔
پختون میرا قوم ہے، میرے قوم کے دکھ پر مجھے اتنا ہی درد ہوتا ہے جتنا ایک عام اور غیر سیاسی پختون کو ہوتا ہے، اسفند یار ولی خان نے کہا کہ آج کے حکمران کیا اس بات کیلئے تیار ہو جائینگے کہ اس کے سر کے قیمت پر پختون قوم دہشتگردی کے عفریت سے بچ سکیں؟
ہم نے اپنے سروں پر کھیل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کو اس پر بھی سوچنا ہوگا کہ اُن کے حقیقی نمائندے کون ہیں؟ کوئی مانے یا نہ مانے گزشتہ چالیس سالوں سے پختونوں کی سرزمین میدان جنگ بن چکی ہے۔ مستقل بنیادوں پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کئی سالوں تک ریاست نے اس عفریت کے خلاف جدوجہد کرنی ہوگی کیونکہ چالیس سال سے لگائی گئی اس آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے سب سے پہلے ذہنیتوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔ یہ مسئلہ اُس وقت تک حل نہیں ہوسکتا۔
جب تک مین حیث القوم پختون دہشتگردی کے خلاف اُٹھ کھڑے نہیں ہوتے اور دہشتگردی کے اس عفریت کا مقابلہ نہیں کرتے، اگر پختون تقسیم ہونگے اور دہشتگردی کا مقابلہ ایک پلیٹ فارم سے نہیں کرینگے اور وقتی فائدوں اور حکومتوں کیلئے دہشتگرد کارروائیوں پر خاموش رہینگے تو اس کا فائدہ دہشتگردوں کو ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا وہ لوگ جو پرویز مشرف کے ساتھی تھے اور دہشتگردی کے فروغ میں اُن کا ایک کردار رہا ہے، آج اپنے آپ کو بچانے اور حکومتوں کے حصول کیلئے بھاگ گئے ہیں اور واحد اے این پی میدان عمل میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C