ہمارے خیالات ہماری مستقبل کا آئینہ دار ہوتے ہیں! (میر افضل خان طوری)
👁️ 110 بار دیکھا گیا
ہمارے خیالات ہماری مستقبل کا آئینہ دار ہوتے ہیں! (میر افضل خان طوری)
کبھی کبھا ہم خود سے وہ سلوک کرتے ہیں جو ہمارے بڑے اور سماج پہلے سے ہم سے کرتی آ رہی ہوتی ہے۔ وہ لوگ جس طرح سے ہم کو بچپن سے سمجھ رہے ہوتے ہیں ہم بھی خود کو ویسا ہی سمجھنے لگتے ہیں۔
ہمارا لا شعور اسی چیز کو قبول کرتا ہے جو کچھ ہم اسے فیڈ کر رہے ہوتے ہیں۔ تو اس طرح ہم اپنے یا اپنی زندگی کے بارے میں جو بھی عقیدہ رکھتے ہیں وہی ہمارے لیے حقیقت بن جاتا ہے۔
والدین اور سماج بچپن سے ہمارے لئے جس سلوک کا انتخاب کرتے رہے ہوتے ہیں ہم بڑے ہوکر اپنے ساتھ اسی طرح کے سلوک کا انتخاب کرتے ہیں ۔ ہم خود سے اسی طرح محبت کر رہے ہوتے ہیں جس طرح محبت ہمیں بچپن میں ملی ہوتی ہے۔ ہم اسی طرح خود کو حوصلہ دیتے ہیں جس طرح کا حوصلہ ہمیں بچپن سے ملا ہوتا ہے۔
جب ہم سے کہا جاتا ہے کہ تم کبھی اچھا کام نہیں کر سکتے۔ یہ سب تمہاری غلطی ہے تو ہم بھی اسی طرح خود کو سزا دینے لگتے ہیں۔ اور خود سے اسی طرح انتقام لے رہے ہوتے ہیں۔ اسی طرح جب ہمیں کہا جاتا ہے کہ تم نے بہت ہی بہترین کیا۔ تم اس سے بھی زیادہ بہترین کام کر سکتے ہو۔ تم ہمیشہ بہتر سے بہترین کی طرف جا سکتے ہو تو ہم اپنے آپ کو بالکل اسی طرح سمجھنے لگتے ہیں۔ اسی طرح ہمارا لاشعور اسی ڈیٹا پر کام کرنے لگتا ہے۔
ہم اپنے بارے میں جو کچھ سوچتے ہیں وہ ہمارے لیے سچ بن جاتا ہے۔ جن لوگوں کو اپنے والدین بچپن میں کاہل نکما اور کند ذہن جیسے الفاظ سے پکار رہے ہوتے ہیں وہ لوگ بڑے ہوکر بھی خود کو اسی طرح ہی سمجھنے لگتے ہیں۔ ان کا لاشعور خود کار طور پر اسی فیڈ کی ہوئی ڈیٹا پر عمل کرتا ہے۔
ہم میں سے ہر ایک انسان اپنے ساتھ ہونیوالی اچھائی اور برائی کا خود ہی زمہ دار ہوتا ہے۔ ہماری ہر سوچ اور خیال ہمارے مستقبل پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ہماری سوچ ہی ہمارے مستقبل کا فیصلہ کرتی ہے۔ ہمارے خیالات اور الفاظ تجربات کو جنم دیتے ہیں۔ ہم اپنے خیالات اور الفاظ کے خود ہی مالک ہیں۔ ہماری جگہ کوئی بھی نہ سوچ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی ہمارے لئے بول سکتا ہے۔
ہم حال میں رہ کر اپنے ماضی کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ ماضی ختم ہو چکی ہے۔ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا اس کو ہم تبدیل نہیں کر سکتے۔
اکثر ہم ماضی کے خیالات کو حال میں لاتے ہیں اور اسی طرح ہم ماضی میں کسی غلطی کی سزا خود کو حال میں دے رہے ہوتے ہیں۔ ماضی میں کسی کی بری بات کو ہم اکثر اوقات حال میں بار بار دھرتے ہیں۔ ہم ایسے خیالات سے صرف اپنی زندگی اور صحت کو برباد کر دیتے ہیں۔ اسی طرح کبھی کبھار ہم اپنے ماضی کے کسی غلط بات کو دہرا دہرا کر خود کو سزاوار ٹہرا رہے ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہماری صحت اور زندگی پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ہاں ہم ماضی کے بارے میں اپنی سوچ اور خیالات کو ضرور تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس اس کا پورا پورا اختیار بھی ہے۔ یہ سب تب ہی ممکن ہے جب ہم خود اپنے آپ کو معاف کرنا سیکھ جاتے ہیں۔ جب ہم اپنے آپ کو معاف کر دیتے ہیں تو پھر دوسروں کو معاف کرنے کا راستہ بھی ہموار ہو جاتا ہے۔جب ہم اپنے آپ سے محبت کرتے ہیں ،خود اپنے آپ پر بھروسہ اور اعتماد کرنے لگتے ہیں تو تب ہی ہم دوسروں سے محبت کرنے اور ان پر بھروسہ و اعتماد کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ معاف کرنے سے ہمارے بہت سے مسائل خود بخود حل ہوجاتے ہیں اور ہماری اذیتوں میں بہت حد تک کمی واقع ہو جاتی ہے۔
یہ سب تب ہی ممکن ہے جب ہم سب سے پہلے اپنے بارے میں اپنی سوچ کو تبدیل کر دیتے ہیں اور حقیقتوں کا ادراک کرتے ہوتے اپنے خیالات میں جدت کا سفر اختیار کرتے ہیں۔
نوٹ: کالم/ تحریر میں خیالات کالم نویس کے ہیں۔ ادارے اور اس کی پالیسی کا ان کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 720 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3496 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C