یروشلم میں فلسطینی شخص کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی ہلاک، 4 زخمی
👁️ 17 بار دیکھا گیا
یروشلم میں فلسطینی شخص کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی ہلاک، 4 زخمی
یروشلم (ڈیلی اردو/روئٹرز) یروشلم میں ایک فلسطینی شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ جوابی فائرنگ میں یہ فلسطینی بھی مارا گیا۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ بیت المقدس کے داخلی راستے کے قریب پیش آیا۔ طبی حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا جبکہ ایک کی صورتحال انتہائی نازک تھی جبکہ تین دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے۔ یروشلم کے ہسپتال کی طرف سے بعد ازاں بتایا گیا کہ فلسطینی حملہ آور کی موقع پر ہی موت واقعہ ہو گئی تھی۔
پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ”کارلو ٹائپ ہتھیار (ایک ہلکی مشین گن) سے مسلح ایک دہشت گرد نے قدیم شہر میں فائرنگ کی۔‘‘ پولیس کے بیان میں حملہ آور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی۔
A Hamas terrorist opened fire in the Old City of Jerusalem this morning, murdering a civilian.
Soon after, Hamas distributed sweets to Palestinians in Gaza and praised the "heroic" terrorist.
Hamas is a terrorist organization that promotes violence and must be condemned. pic.twitter.com/E5kZDuLbJQ
— Israel Defense Forces (@IDF) November 21, 2021
حملہ آور اور حملے کے نشانہ بننے والے کون تھے؟
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مرنے والا شخص ایک سویلین تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور سویلین شدید زخمی بھی ہے۔
پولیس کے مطابق معمولی زخمی ہونے والوں مین دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملہ آور کی شناخت مشرقی یروشلم کے ایک رہائشی کے طور پر کی گئی ہے جس کی عمر 40 برس تھی اور وہ حماس کی سیاسی شاخ کا رکن تھا۔ اس شخص کی اہلیہ تین روز قبل ملک چھوڑ گئی تھی۔
حماس کی طرف سے اس حملے کی ستائش
عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے ایک بیان میں اس حملے کی تعریف کی گئی ہے تاہم اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ اس بیان میں اسے ایک ‘دلیرانہ کارروائی‘ قرار دیا گیا ہے۔
حماس کے ترجمان عبدالطیف القانو کے مطابق، ”ہمارے لوگوں کی سیہونی قابضین کے خلاف ہر حوالے سے قانونی مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک ہمارے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہوتے اور ہمارے مقدس مذہبی مقامات اور ہمارے پورے وطن سے قبضہ ختم نہیں ہو جاتا۔‘‘
چار روز میں دوسرا حملہ
آج اتوار کو مسجد الاقصیٰ کے داخلی راستے کے قریب پیش آنے والا یہ واقعہ گزشتہ چار روز کے دوران دوسرا حملہ ہے۔ بدھ 17 نومبر کو اسرائیلی بارڈر پولیس کے دو اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
آج اتوار 21 نومبر کو ہونے والی فائرنگ کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ نے یروشلم میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیل نے یروشلم کے قدیم شہر اور مشرقی یروشلم پر 1967ء میں ہونے والی مشرق وسطیٰ جنگ میں قبضہ کر کے ان علاقوں کو اسرائیل میں شامل کر لیا تھا تاہم بین الاقوامی برادری اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتی۔
فلسطینی مشرقی یروشلم کو اپنی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت قرار دیتے ہیں جبکہ اسرائیل پورے یروشلم کو اپنا ناقابل تقسیم دارالحکومت کہتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8857 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4632 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3311 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2479 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2137 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C