یمن میں امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے کمانڈر سمیت 9 جنگجو ہلاک
👁️ 114 بار دیکھا گیا
یمن میں امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے کمانڈر سمیت 9 جنگجو ہلاک
واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو/اے ایف پی ) یمن کے جنوبی صوبے ابین میں امریکی حملوں میں القاعدہ کے کم از کم نو جنگجو مارے گئے ہیں، جن میں تنظیم کا ایک مقامی رہنما بھی شامل ہے۔ یہ حملے جمعے کی شب خبار المراقشہ کے شمالی پہاڑی علاقے میں کیے گئے، جو القاعدہ کے سرگرم مراکز میں شمار ہوتا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی“ نے یمنی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ فضائی حملے مختلف مقامات پر کیے گئے جہاں القاعدہ کے جنگجو روپوش تھے۔ ایک مقامی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ’ہم نے ایک مقام پر پانچ جلی ہوئی لاشیں اور ایک تباہ شدہ گاڑی دیکھی۔ باقی ہلاکتیں دوسرے مقامات پر ہوئیں۔‘
ابتدائی طور پر پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں یہ تعداد بڑھ کر نو ہو گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق حملوں کا ہدف پہاڑی علاقے میں موجود القاعدہ کے خفیہ ٹھکانے تھے، اور ان میں سے بعض مقامات پر اب بھی سرگرمیوں کے آثار پائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ یمن کے جنوبی علاقے ابین اور شبوہ میں القاعدہ کی موجودگی پر امریکہ طویل عرصے سے نظر رکھے ہوئے ہے، اور ڈرون حملے یا فضائی کارروائیاں ان علاقوں میں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں۔ ابین صوبہ عدن سے متصل ہے، جو یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کا مرکز ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C