یمن میں فوجی پریڈ کے دوران دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 30 زخمی
👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن میں فوجی پریڈ کے دوران دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 30 زخمی
صنعا (ڈیلی اردو) یمن میں فوجی اہلکاروں کی گریجویشن پریڈ کے دوران زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے جنوبی شہر ال دہلیہ میں فوج کی گریجویشن پریڈ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
فوجی پریڈ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ سیکیورٹی بیلٹ فورسز کے اہلکاروں کی تھی جو حوثی ملیشیا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکا فوجی پریڈ کے دوران مہمانوں کے اسٹیج کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد درجنوں میں ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے نیوز چینل العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا میزائل حملے کے باعث ہوا جو حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے تھے۔
علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے جائے وقوعہ سے حوثی باغیوں کے 3 کارندوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ 2014 سے جاری ہے جس میں ہزاروں لوگ اپنی جانوں سے گئے جب کہ لاکھوں افراد کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔ اس دوران عالمی قوتوں اور اداروں کی امن اور مذاکرات کی تمام کاوشیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C