یورپ ایک اور جنگ کے دہانے پر ہے، پولش وزیر اعظم کا انتباہ
👁️ 65 بار دیکھا گیا
یورپ ایک اور جنگ کے دہانے پر ہے، پولش وزیر اعظم کا انتباہ
وارسا (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے ایف پی) پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ ایک اور جنگ کی جانب بڑھ رہا ہے اور اب کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی تنبیہ بھی کی ہے کہ یورپ میںتصادم کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ براعظم دوسری عالمی جنگ کے بعد ایک بار پھر تنازعات میں گھر چکا ہے اور اب یہاں ایک بار پھر جنگی حالات کے خطرات پیدا ہورہے ہیں۔
ایک یورپی میڈیا گروپ سے بات چیت کے دوران ٹسک نے کہا، ”جنگ فقط قصہ پارینا نہیں، یہ آج بھی مصمم حقیقت ہے۔ یہاں اس کا آغاز دو سال قبل ہوچکا ہے۔ سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ اب یہاں کسی قسم کی بھی صورتحال پیش آسکتی ہے۔ ہم نے 1945 کے بعد ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا۔‘‘
دوسری عالمی جنگ کا اختتام ہٹلر کی شکست اور امریکہ کی جانب سے ہیروشیما اور ناگاساکی کے علاقوں پر ایٹمی حملوں کے ساتھ ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کیا، ”مجھے ادراک ہے کہ میری باتیں لوگوں کو ایذا پہنچا سکتی ہیں، خصوصاﹰہماری نوجوان نسل کو، لیکن ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم تنازعات کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس میں کوئی مبالغہ نہیں اور یہ بات روز بروز واضح تر ہوتی جارہی ہے۔‘‘
یورپی یونین کاؤنسل کے سابق صدر کی جانب سے یہ بیان روس کے یوکرین پر حملے کے دو سال مکمل ہونے ہر سامنے آیا ہیں۔ جنگ نے یورپ میں امن و امان کی صورتحال کو شدید متاثر کیا ہے اور خطے کی قوموں کو ہتھیاروں کی پیداوار کی دوڑ میں مصروف کر دیا ہے۔
ٹسک کا کہنا تھا کہ اگر کییف ماسکو سے یہ جنگ ہار جاتا ہے تو اس کے بعد یورپ میں کوئی بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کر سکے گا۔
پولش وزیر اعظم کے مطابق یورپ کی سوچ میں ایک انقلابی موڑ آیا ہے کیونکہ اب کوئی بھی مشترکہ دفاع کی ضرورت پر بات نہیں کرتا۔
انہوں نے جرمنی کی دو بڑی سیاسی پارٹیوں، سوشل ڈیموکریٹک اور کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی مثال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیز اس بات پر سبقت لے جانے میں مصروف ہیں کہ کون یوکرین کا زیادہ حامی ہے۔
انہوں نے کہا، ”یورپی یونین کو ایک طاقتور ادارے کے طور پر خود کو سرحدوں کی حفاظت اور خطےمیں امن کی بحالی کے لیے لڑنا ہوگا۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال امریکہ کے انتخابات میں حصہ لینے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کھل کر نیٹو کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک محفوظ اور مضبوط یورپ اب ناگزیر ہے۔
ٹسک نے انٹرویو میں کہا، ”ہمارا کام یورپی ممالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنائے رکھنا ہے قطع نظر اس کے کہ امریکی صدر کوئی بھی ہو۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C