یورپی یونین کا پناہ گزینوں کے درخواستوں کو جلد نمٹانے پر اتفاق
👁️ 108 بار دیکھا گیا
یورپی یونین کا پناہ گزینوں کے درخواستوں کو جلد نمٹانے پر اتفاق
برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) یورپین یونین کے رکن ممالک نے امیگریشن کے ان اصولوں پر اتفاق کیا ہے جن کے تحت یورپ آنے والے پناہ گزینوں کی درخواستیں تیزی سے نمٹائی جائیں گی اور پناہ گزینوں اور مہاجرین کی راہ میں آنے والے فرنٹ لائن ملکوں پر دباؤکم کیا جائے گا۔
اس معاہدے کو “پناہ اور ہجرت ایکٹ” کا نام دیا گیا ہے اور یہ 27 رکن ممالک میں طویل بحث کے بعد ممکن ہوا ہے۔
ایسے رکن ممالک جو پناہ گزینوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کی اجازت نہیں دیں گے انہیں مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملکو٘ں کو دیکھ بھال کے لئے خرچ ادار کرنا ہوگا۔
ان ممالک میں پولینڈ اور ہنگری شامل ہیں۔
فرنٹ لائن ملکوں میں اٹلی اور یونان شامل ہیں جہاں دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے مہاجرین اور پناہ گزین یورپ جانے کے لیے داخل ہوتے ہیں۔
یورپی سفارتکاروں نے یورپی یونین کے برسلز میں ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس میں اصلاحات کی مںطوری دی۔
یورپی یونین کے موجودہ صدر اسپین کے وزیر داخلہ فرنینڈو گرانڈے مارلاسکا نے کہا، “آج ہم نے یورپی یونین کے مستقبل کے لیے ایک اہم مسئلے پر ایک بہت بڑا قدم آگے بڑھایا ہے۔”
اٹلی اور جرمنی نے بحیرہ روم میں پھنسے مہاجرین کے لیے کام کرنے والے فلاحی اداروں کے بارے میں اپنے اختلافات کو بدھ کے روز مذاکرات کے آخری لمحات میں حل کر لیا۔
معاہدے کے نتیجے میں ہونے والی قانون سازی سے بحیرہ روم کے راستے آنے والے پناہ گزینوں کے لئے امیگریشن کے طریقہ کار کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔
ان اصلاحات کو یورپ کے اگلے سال کے انتخابات سے قبل قانون کی شکل دی جانے کی توقع ہے۔
یورپی کمیشن کی نائب صدر مارگارائٹس شیناس نے زور دیا ہے کہ اس معاہدے کو یورپی الیکشن سے پہلے قانونی شکل دی جانی چاہیے۔
خبر رساں ادارے “اے ایف پی” کے مطابق یورپی یونین کی سیاست کے اگلے دور میں بلاک کے متعدد ممالک میں دائیں بازو کی جماعتوں کے عروج کے پیش نظر پارلیمنٹ میں سیاسی تبدیلی آ سکتی ہے۔
خبر کے مطابق ہنگری اور پولینڈ باری باری یورپی یونین کی صدارت سنبھالیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C