یونان میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے 21 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
👁️ 195 بار دیکھا گیا
یونان میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے 21 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
ایتھنز (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) یونانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک کشتی سے تقریباﹰ سولہ خواتین کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ اس سے قبل کشتی الٹنے کے ایک اور واقعے میں یونانی حکام نے بدھ کے روز 80 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا تھا۔
یونان میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو پیش آنے والے حادثات میں کم ازکم اکیس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ یونان میں جمعرات چھ اکتوبر کے روز تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم سولہ افریقی خواتین اور ایک مرد ہلاک ہو گیا۔ یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ حادثہ وسطی بحیرہ ایجئین میں واقع لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا۔ یہ ایک دن سے بھی کم کے وقفے کے ساتھ تارکین وطن سے بھری کسی کشتی کو پیش آنے والا دوسرا حادثہ تھا۔ کوسٹ گارڈ نے ریسکیو کیے گئے افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں تقریباﹰ 40 افراد سوار تھے۔ کوسٹ گارڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اب تک سترہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں مزید دس خواتین کو بچا لیا گیا ہے جبکہ تقریباﹰ تیرہ افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والی کشتی لیسبوس کے مشرق میں ترکی کے قریب واقع ساحل پر ڈوبی۔ یونان کے وزیر برائے مہاجرت نوٹس مائتراچی نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے ترکی پر زور دیا کہ وہ ”سخت موسمی حالات کی وجہ سے تمام بے قاعدہ روانگیوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا،”پہلے ہی آج ایجیئن میں بہت سی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، لوگ سمندری سفر کے لیے نامناسب کشتیوں میں ڈوب رہے ہیں۔ یورپی یونین کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔‘‘
اس سے قبل کے واقعے میں یونانی حکام نے بدھ کے روز 80 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا تھا۔ ان تارکین وطن کی کشتی جنوبی یونان کے جزیرے کیتھیرا کے قریب طوفانی پانیوں میں چٹانوں سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی تھی۔ اس دوران چار تارکین وطن کی لاشوں کو اس کشتی کے ملبےکے ساتھ سمندر میں تیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم ان لاشوں کی برآمدگی تک انہیں اموات کی سرکاری گنتی میں شامل نہیں کیا جائےگا۔ ریسکیو کیے گئے افراد کے مطابق گیارہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور تلاش اور امداد کا کام اب بھی جاری ہے۔ جمعرات کے روز یونانی کوسٹ گارڈ کا ایک بحری جہاز اور فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر لیسبوس کے قریبی علاقے میں تیز ہواؤں کے دوران سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیوں میں مصروف رہا۔ لیسبوس کے وسیع ساحل کے ساتھ ساتھ ان تارکین وطن کی تلاش جاری ہے جو ممکنہ طور پر اس ساحلی علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔ ان افراد میں سے تین دور دراز کے علاقے میں پھنسے ہوئے پائے گئے تھے۔
یونان 2015ء اور 2016ء میں مہاجرین کے یورپی بحران کا سامنا کرنے والے ممالک کی صف اول میں تھا۔ اس دوران شام، عراق اور افغانستان میں جنگ اور غربت سے فرار ہونے والے دس لاکھ پناہ گزین بنیادی طور پر ترکی کے راستے یونان پہنچے تھے۔اس کے بعد سے تارکین وطن کی آمد میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔ لیکن یونانی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ترکی کے ساتھ اپنی زمینی اور سمندری سرحدوں کے زریعے تارکین وطن کی طرف سے یونانی جزیروں پر داخلے کی کوششوں میں تیزی دیکھی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 667 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 579 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C